19 اکتوبر، 2026، 12:09 PM

فرانس میں احتجاجی مظاہرے، صدارتی امیدوار کا میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

فرانس میں احتجاجی مظاہرے، صدارتی امیدوار کا میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

فرانسیسی پیٹریاٹس پارٹی کے سربراہ فلوریان فیلیپو نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایمانوئل میکرون سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی رٹ بحال کرنے کے لیے صدر کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور مختلف شہروں میں بدامنی کے واقعات کے درمیان صدارتی امیدوار اور فرانسیسی پیٹریاٹس پارٹی کے سربراہ فلوریان فیلیپو نے صدر ایمانوئل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فلوریان فیلیپو نے سماجی رابطے کے ذرائع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ریاستی رٹ بحال کرنے کے لیے میکرون کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے فرانسیسی حکومت پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کی اجازت دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز فرانس کے مختلف شہروں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے علاوہ بدامنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔ پیرس، مارسیلے، لیون اور لیل سمیت متعدد شہروں میں احتجاجی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بعض مظاہرین نے انقلاب کے مطالبے پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ مختلف مقامات پر میکرون کے استعفے کے مطالبے پر مشتمل نعرے بھی لگائے گئے۔

News ID 1942213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha