مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ایران کی انڈر 23 قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی عالمی مقابلوں میں کامیابی کو ایرانی قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نو مختلف تمغے حاصل کرنے والی ٹیم کی یہ کامیابی حالیہ دنوں میں انڈر 23 گریکو رومن ریسلنگ ٹیم کی فتح کی طرح منتظمین کی منصوبہ بندی، بہتر انتظام، کوچز کی انتھک محنت اور ملک کے باصلاحیت و بہادر نوجوانوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
رہبر انقلاب نے اس کامیابی پر ٹیم کے منتظمین، محنتی کوچز، بہادر پہلوانوں اور پوری ایرانی قوم بالخصوص وطن کے نوجوان ہیروز کو مبارک باد پیش کی۔
آپ کا تبصرہ