آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
-
حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، رہبر انقلاب اسلامی
رہبرِ انقلابِ اسلامی نے پولیس و سکیورٹی فورسز کے ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ حالیہ برسوں میں ملک کی سلامتی کے قیام میں سیکورٹی فورسز کا نمایاں کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے اور دوسری و تیسری مسلط کردہ جنگوں میں اس کے اثرات مزید واضح ہوئے۔
-
آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای شہید رہبر کے راستے کو آگے بڑھا رہے ہیں، نمائندہ حماس
ایران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اپنے پیشرو شہید رہبر کے راستے، کردار، فکر اور نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
-
نماز صرف انفرادی فریضہ نہیں، اسلامی حکومت کا مضبوط سہارا بھی ہے، رہبر معظم
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ نماز صرف ایک انفرادی فریضہ نہیں بلکہ صالح حکومت کی علامت اور ذکر خدا، امید اور توکل کا مضبوط سہارا ہے جو موجودہ جدوجہد میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
-
رہبر انقلاب کا ہفتہ دفاع مقدس اور سید مقاومت کی برسی کے موقع پر اہم پیغام:
دشمن ایران کو ماضی کی ذلت و وابستگی کی طرف واپس نہیں لے جا سکتا
رہبرِ انقلابِ اسلامی نے میدان میں عوام کی سات ماہ کی موجودگی سے دشمنوں کے خوف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 کروڑ سے زائد ’’جان فدا‘‘ افراد کی آمادگی ایسا میدان فراہم کر رہی ہے جو ایران کے نام کی سربلندی اور دشمنوں کے لیے ننگ کا باعث ہے۔
-
علم و تقویٰ سے آراستہ نسل ایران کے روشن مستقبل کی معمار ہے، رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اساتذہ اور طلباء کو علم، تقویٰ، اخلاق، امید اور مہارت سے خود کو لیس کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کے ساتھ تقویٰ سے حاصل ہونے والی طاقت سلطہ طلب نظام کے خلاف فولادی ڈھال اور ایک تیز دھار تلوار ہے۔
-
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا آیت الله زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام:
آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی ایک محقق اور گہری بصیرت رکھنے والے عالم تھے
رہبرِ انقلاب نے اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی علمی، تحقیقی اور تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عالمِ دین نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ علم کے حصول، تدریس اور تحقیق میں صرف کیا۔
-
رہبرِ انقلاب کی جانب سے ولادتِ رسولِ خدا کے موقع پر 2500 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف
رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای نے رسولِ خدا کی ولادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کے جواب میں 2500 سے زائد سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کی منظوری دے دی۔
-
مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا دشمن کے مقصد کو دانستہ یا نادانستہ آگے بڑھانے کے مترادف ہے، رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو شخص مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، وہ دانستہ یا نادانستہ دشمنان اسلام کے مقصد کو آگے بڑھا رہا ہے۔
-
قومی اتحاد ایران کی طاقت اور سلامتی کا بنیادی ستون ہے، محسن رضائی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی قومی طاقت کے بنیادی عناصر میں شامل ہیں اور رہبر انقلاب کی ہدایات واضح حکمت عملی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
-
صدر پزشکیان کا رہبر انقلاب کے نام تشکر و قدردانی کا پیغام
صدر ایران نے رہبر انقلاب کے حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، اقتدار اور عزت کے تحفظ کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
تہران، مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کا چہلم، اعلی حکام کی شرکت+ویڈیوز/تصاویر
مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ملکی سیاسی، عدالتی اور عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
-
بغداد، رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی کتاب ’’نئے عالمی نظام کی صبح‘‘ کی رونمائی
سابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کتاب کو مختصر مگر جامع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے جبکہ تسلط، استعمار اور اقوام پر کنٹرول پر مبنی پرانا عالمی نظام زوال پذیر ہے۔
-
رہبر اور ولی فقیہ کا حکم حرف آخر ہے، قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ان کے لیے شہید امام خامنہ ای اور موجودہ رہبر معظم کے درمیان کوئی فرق نہیں، ولی فقیہ اور رہبر کا حکم ہی حرف آخر ہے۔
-
رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے حکم پر مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران اور بسیج میں 6 اہم عسکری و انتظامی عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تعیناتی کردی گئی۔
-
صدر پزشکیان کی رہبر انقلاب سے ملاقات، ملکی معاشی و دفاعی امور پر تفصیلی گفتگو
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
پیوٹن رہبر انقلاب سے ٹیلیفونک گفتگو کے لیے تیار، کریملن
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ولادیمیر پیوٹن اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا کوئی باضابطہ پروگرام نہیں، تاہم روسی صدر ایسی گفتگو کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
-
معاہدے کی خلاف ورزی نے ایک بار پھر حقیقت واضح کردی، دشمن کو تاریخی سبق سکھائیں گے، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ایران اور امریکا کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ امریکی حکام کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں، ایران دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھائے گا۔
-
آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای رہبر شہید انقلاب کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، آیت اللہ علم الہدیٰ
خراسان رضوی میں رہبر انقلاب کے نمائندے آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای رہبر شہید انقلاب کے مشن اور راستے کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
انتقام قوم کا مطالبہ ہے اور یہ لازمی طور پر لیا جائے گا، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اور دیگر شہدا کے خون کا انتقام مجرم قاتلوں سے لیا جائے گا، یہ ملت ایران کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور پورا ہوگا۔
-
عوام اور لشکر اسلام رہبر معظم مضبوط پہاڑ کی طرح رہبر معظم کے ساتھ کھڑے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران نے رہبر انقلاب کے حالیہ پیغام کو ملت کی وحدت اور حقوق کے حصول کے لیے نئی قوت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ ایرانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
-
رہبر انقلاب کے احکامات مشعل راہ، ایران اور مقاومتی محاذ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب کے اسٹریٹجک پیغام نے مذاکرات کے پیچیدہ اور حساس مرحلے کی سمت واضح کر دی ہے اور امریکہ کی ذمہ داریوں کے تعاقب کے لیے ایران کا مؤقف مزید مضبوط کردیا ہے۔
-
عراقچی کا رہبر معظم انقلاب کے پیغام کا خیرمقدم؛ قومی وقار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ رہنمائی، حمایت اور اعتماد قومی عزت، ایرانی عوام کے حقوق اور انقلاب اسلامی کے مقاصد کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پشت پناہی فراہم کرتی ہے۔
-
مذاکرات دشمن کا مؤقف تسلیم کرنے کے مترادف نہیں،ایران اپنی شرائط کے عملی نفاذ کا منتظر ہے،رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہونے والے براہ راست مذاکرات ہرگز دشمن کے مؤقف یا مطالبات کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں ہوں گے، بلکہ ایرانی قوم اپنی طے شدہ شرائط کے مکمل اور عملی نفاذ کی منتظر ہے۔
-
عید غدیر پر رہبر انقلاب کی جانب سے 2000 سے زائد قیدیوں کی سزا معافی یا تخفیف کی منظوری
عید سعید غدیر خم کی مناسبت سے رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی درخواست پر دو ہزار سے زائد عدالتی محکومین کی سزاؤں میں عفو، تخفیف یا تبدیلی کی منظوری دے دی۔
-
استقامت اور اتحاد سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں، رہبر انقلاب
آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے عیدِ غدیر اور امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر قوم سے اپیل کی کہ وہ بصیرت، باہمی اعتماد، اتحاد اور دشمن کے بیانیے سے دور رہ کر اس کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کا رہبر انقلاب سے تجدیدِ عہد، قومی مسائل کے حل کا عزم
ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے رہبر انقلاب کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق پارلیمنٹ کی تشکیل اور قومی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
پارلیمنٹ عوامی مسائل، امید آفرینی اور مستقبل سازی پر زیادہ توجہ دے، رہبر معظم
رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون سازی اور نگرانی کے عمل کو عوامی ضروریات، معاشی استحکام، قومی اتحاد اور ایران کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے وقف کریں۔
-
مستقبل امت مسلمہ کا ہے، ایران نے صیہونی نفوذ کو مکمل طور پر ختم کردیا، رہبر معظم کا پیغام
آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے حج کے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ‘مردہ باد امریکہ’ اور ‘مردہ باد اسرائیل’ اب امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مظلوم نوجوانوں کا عالمگیر نعرہ بن چکا ہے۔
-
فردوسی کی رزمیہ داستانیں ایرانی قوم کی بہادری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں، رہبر انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ فردوسی کی رزمیہ داستانیں دراصل ایرانی قوم کی حقیقی اور بہادرانہ زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
-
صدر پزشکیان کی رہبر انقلاب سے دو گھنٹے سے زائد طویل ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے رہبر انقلاب سے حالیہ ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے اسے اعتماد، سادگی اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیا ہے۔