10 اگست، 2026، 9:59 PM

رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری

رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے حکم پر مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران اور بسیج میں 6 اہم عسکری و انتظامی عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تعیناتی کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی و مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج مستضعفین کے 6 اعلی کمانڈروں اور حکام کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔

رہبر معظم کے حکم کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا سربراہ جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بریگیڈیئر جنرل پاسدار احمد وحیدی کو میجر جنرل کا عہدہ عطا کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈر ان چیف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل مصطفی ایزدی کو سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے احکامات کے تحت ریئر ایڈمرل پاسدار علی عظمایی کو سپاہ پاسداران کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کیا گیا، جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسین طائب کو بسیج مستضعفین کی تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

News ID 1940628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha