مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی کو مسلح افواج کا ڈپٹی چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے جبکہ ایک دوسرے حکم میں بریگیڈیئر غلام رضا سلیمانی کو رضاکار فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان عہدوں پر تعینات سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل صالحی اور سابق رضاکار فورس کے سربراہ پاسدار غلامحسین غیب پرور کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔
News Code 1891830
آپ کا تبصرہ