27 اگست، 2026، 10:49 PM

علاقائی ممالک ایران کے خلاف امریکی کاروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، عراقچی

علاقائی ممالک ایران کے خلاف امریکی کاروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت، نیز امریکہ کی مسلسل مداخلت پسندانہ اور غیر قانونی کاروائیوں کا نتیجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی کے دورۂ تہران کے موقع پر ملاقات میں کہا کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت، نیز امریکہ کی مسلسل مداخلت پسندانہ اور غیر قانونی کاروائیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ حسنِ ہمسائیگی کے اصول کی پابندی کریں اور امریکہ کو اپنی سرزمین اور سہولیات ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی تیاری و انجام دہی، نیز اقتصادی جنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ڈاکٹر عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کے خلاف کیے جانے والے جرائم و جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے 28 فروری 2026 سے پہلے کی صورتحال کی بحالی کی بات نہیں کی جا سکتی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہے اور اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام دستیاب صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

News ID 1940936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha