27 اگست، 2026، 10:11 PM

امریکہ نے شرارت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے جو تاریخ میں ثبت ہو جائے گا، محسن رضائی

امریکہ نے شرارت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے جو تاریخ میں ثبت ہو جائے گا، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے مشکل حالات اور کڑے وقت میں قطر کی مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ ایران نے مشکل حالات اور کڑے وقت میں قطر کی مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہے، کیونکہ اس نے کئی مرتبہ سفارت کاری اور مذاکرات کے دوران غداری کی ہے۔

محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی شرارت شروع کی تو ہم اس کے فوجی اور اقتصادی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائیں گے کہ وہ تاریخ میں ثبت ہو جائے گا۔

جنرل محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکہ کو پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے بعد ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اقدام کرے گا۔

ملاقات میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون میں تردد نہیں کیا۔

قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی موجودہ حساس صورتحال میں، احساسِ ذمہ داری پر مبنی جذبے کے ساتھ، ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ تعاون کے لیے آمادہ اور پُرعزم ہیں۔

News ID 1940933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha