محسن رضائی
-
ٹرمپ ایران کے خلاف فتح کا صرف خواب دیکھ سکتے ہیں، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فتح کے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے اور زمینی صورتحال ایران کے عوام، فوجیوں اور میزائلوں سے تشکیل پا رہی ہے۔
-
محسن رضائی کا امارات کو انتباہ: غزہ کے قصاب کی میزبانی کے مثبت نتائج نہیں ہوں گے
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے قصاب کی میزبانی کے مثبت نتائج نہیں ہوں گے۔
-
ٹرمپ جنگ اور مذاکرات کے بیچ دلدل میں پھنس گئے ہیں، رضائی
ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ایک ایسے دلدل میں پھنس گئے ہیں جہاں وہ نہ ایران سے مذاکرات کرسکتے ہیں اور نہ جنگ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
-
ایران پوری طاقت سے کھڑا ہے؛ امریکی احمق صدر کی باتوں کا جواب دیا جائے گا، محسن رضائی
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضایی نے خطے کی حالیہ صورتحال اور ٹرمپ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اسلامی جمہوریہ ایران پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔
-
ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی۔
-
ایران سے متعلق ٹرمپ کے اندازے غلط تھے؛ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہیں، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ایران کے بارے میں اندازے غلط تھے اور جنگ نیتن یاہو کے ورغلانے پر شروع ہوئی۔ واشنگٹن کے مفاد میں ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہماری شرائط قبول کرے۔
-
تہران، عراقی کرد رہنما کی محسن رضائی سے ملاقات
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی اور عراق کی کردستان پیٹریاٹک یونین کے سربراہ بافل طالبانی نے علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
-
جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔
-
واشنگٹن کو ایران کے نئے میزائلوں سے واضح انتباہ مل گیا، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے میزائلوں کے حالیہ استعمال نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کے باہر ممنوعہ علاقہ قائم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر پابندی عائد ہوگی، رضائی
ایران کے سیکریٹری قومی سلامتی کونسل محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے باہر ایک ممنوعہ علاقہ قائم کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے جہاز، ان کے مالکان اور کرائے پر لینے والوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
-
ایران کی نئی حکمتِ عملی تمہاری بنیادیں ہلا دے گی، رضائی کی امریکہ کو وارننگ
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کی نئی حکمتِ عملی تمہاری بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔
-
قومی اتحاد ایران کی طاقت اور سلامتی کا بنیادی ستون ہے، محسن رضائی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی قومی طاقت کے بنیادی عناصر میں شامل ہیں اور رہبر انقلاب کی ہدایات واضح حکمت عملی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
-
ضاحیہ بیروت ریڈ لائن ہے، نتن یاہو کو واصل جہنم کردیں گے، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل اب ضاحیہ جنوبی یا بیروت کی جانب پیش قدمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں، حزب اللہ نے گزشتہ چند ماہ میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
-
امریکہ نے شرارت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے جو تاریخ میں ثبت ہو جائے گا، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے مشکل حالات اور کڑے وقت میں قطر کی مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا ہے۔
-
امریکہ کا خطے کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوگا، محسن رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلے کریں گے اور خطے کے مستقبل میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
-
پاکستانی آرمی چیف کی ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ سے ملاقات؛
امریکہ کو مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدام کرنا ہوگا، رضائی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے آبنائے ہرمز کی سلامتی کے انتظام و کنٹرول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور مفاہمت نامے کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
-
اگر معاشی جنگ جاری رہی تو ایک قطرہ تیل بھی برآمد نہیں ہوگا، محسن رضائی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ اقتصادی جنگ جاری رکھنے کی صورت میں آبنائے ہرمز یا خلیج فارس کے کسی بھی راستے سے تیل کی برآمد ممکن نہیں رہے گی۔
-
امریکی وعدہ خلافی کے بعد ایران کے سفارتی رویے میں اصلاحات ضروری ہیں، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی وعدہ خلافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ ایران کے سفارتی رویے میں اصلاحات اور تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔
-
خلیج فارس میں امریکہ کے بعد کے نئے نظام میں خوش آمدید!
ایرانی سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی حکام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے سے قاصر ہے، لیکن اس کے باوجود اس پر ملکیت کا دعویٰ کر رہا ہے۔
-
قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی شہید لاریجانی کے اہلخانہ سے ملاقات
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے شہید علی لاریجانی کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور گفتگو کی۔
-
فوجی قیادت میں بروقت تقرریوں نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ رہبر انقآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے فوجی قیادت میں کی گئی بروقت تقرریوں نے دشمن کے منصوبوں اور اندازوں کو ناکام بنا دیا۔
-
ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پشت پناہ ہیں، محسن رضائی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حقیقی اور نظریاتی بنیادوں پر قائم گہری وابستگی موجود ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو تزویراتی پشت پناہ سمجھتے ہیں۔
-
خطے میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ، ہرمز کھلنا امریکی موقف میں تبدیلی سے مشروط ہے، محسن رضائی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کرکے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور آبنائے ہرمز اسی وقت کھلے گی جب واشنگٹن اپنے رویے میں تبدیلی لائے گا۔
-
محسن رضائی ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری مقرر
صدر مسعود پزشکیان کے حکم پر محسن رضائی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نئے سیکریٹری مقرر ہو گئے۔
-
آبنائے ہرمز میں دوسرا بحری راستہ کسی صورت قبول نہیں، محسن رضائی
رہبرِ انقلاب کے سینئر عسکری مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی متبادل یا دوسرے بحری راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔
-
"جنگ بھی، مذاکرات بھی" کی پالیسی ختم ہوچکی ہے، محسن رضائی
رہبر معظم کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی معاہدے کی بنیادی شقوں کی خلاف ورزی کی، اس لیے اب "جنگ بھی، مذاکرات بھی" کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
-
دشمن کو سخت سزا دی جائے گی، محسن رضائی
رہبر معظم کے دفاعی مشیر نے امریکہ کے حالیہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جارح دشمن اور اس کے ساتھیوں کو ان کی کارروائیوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
-
آبنائے ہرمز سے متعلق خدمات کا بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا، محسن رضائی
رہبر معظم کے سپریم کمانڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر خدمات کے اخراجات سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کو اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے، یہ بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
-
رہبر انقلاب کا پیغام ہی مذاکرات کا بنیادی فریم ورک ہونا چاہیے، محسن رضائی
مجمع تشخیص مصلحت کے رکن محسن رضائی نے کہا کہ امریکی دباؤ اور خوش نما بیانات سے متاثر ہوئے بغیر قومی مفادات کے حصول پر اصرار کیا جائے اور عوام کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے۔
-
آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، جنرل رضائی
رہبر معظم کے مشیر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان سے متعلق ایک تزویراتی گزرگاہ ہے اور امریکہ یا یورپی ممالک کو اس کے انتظام و انصرام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔