مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے سابق سربراہ اور حکومت کے اعلی حکام کی اقتصادی رابطہ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ کے خلاف فیصلہ ان کے جنگی جرائم کا واضح ثبوت ہے۔
ایکس پر انہوں نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نتن یاہو اور گیلانت کے وارنٹ گرفتاری کا حکم جاری کرنا صیہونیوں کے جنگی جرائم کا قانونی ثبوت ہے۔ صہیونی حکومت کوشش کرے گی کہ امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے حکم پر عملدرآمد کو روک دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا پوری دنیا کے لیے ایک امتحان اور ٹاسک ہے۔
آپ کا تبصرہ