ترقی کی کہانی
-
ایران، تیل و گیس صنعت کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ اہم کیٹالسٹس متعارف
ایران نے تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل صنعتوں کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ دو اہم اسٹریٹجک کیٹالسٹس متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنا اور ملک پر عائد پابندیوں کے اثرات پر قابو پانا ہے۔
-
ایرانی محققین کا کارنامہ، سولر اور ونڈ پاور انرجی ذخیرہ کرنے کے مسئلے کے حل کی جانب پیشقدمی
گیلان یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے ذریعے ایسے دوہری مقاصد والے الیکٹروڈز تیار کرنے پر کام کیا گیا ہے جو مائکروبیل فیول سیلز اور سپر کیپیسٹرز دونوں میں بیک وقت استعمال ہوسکتے ہیں۔
-
ذیابیطس کے دائمی زخموں کے علاج کی نئی امید؛ ایرانی محققین نے جدید زخم پوش تیار کرلیا
تین تہوں پر مشتمل یہ زخم پوش جراثیم کے خلاف تحفظ، سوزش میں کمی اور نئے خلیوں و خون کی نالیوں کی تشکیل میں مدد دے کر خصوصاً ذیابیطس کے دائمی زخموں کی تیزی سے بحالی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
-
ایران، پولٹری وائرس آنگارا کے خلاف 90 فیصد سے زائد مؤثر مقامی ویکسین تیار
ابن سینا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایران میں گردش کرنے والے ایڈینو وائرس کی مقامی اقسام کی بنیاد پر پولٹری کے لیے آنگارا ویکسین تیار کرلی، جس کی آزمائش میں 90 فیصد سے زائد چوزوں کو زندہ وائرس کے مقابلے میں تحفظ حاصل ہوا۔
-
ایران ہر قسم کے خطرات کا بھرپور دفاع کرے گا، نائب اول صدر
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی قسم کے خطرے کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق بھرپور انداز میں استعمال کرے گا۔
-
ترقی کی داستانیں نوجوانوں کے کانوں اور دلوں تک پہنچائی جائیں، رہبر معظم
رہبر معظم نے کہا ہے کہ ترقی کی داستانیں سنانے والے خود بھی ترقی کے عناصر میں سے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی آواز نوجوانوں تک پہنچے۔
-
ایران میں "وکیل یار" نامی قانونی معاون روبوٹ کی رونمائی
ایران میں عدالتی نظام سے وابستہ وکلا کے مرکز کے زیرِ اہتمام ’وکیل یار‘ نامی جدید روبوٹ کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ تقریب میں قانونی ماہرین، وکلا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
-
ایرانی ہلالِ احمر میں امدادی اور ریسکیو ڈرونز شامل
ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کے امدادی و ریسکیو ادارے میں پیر کے روز 100 جدید ڈرونز شامل کر دیے گئے۔
-
ایرانی اسٹیل انڈسٹری کی پیداوار میں 9 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
ایران کی فولاد کی صنعت نے رواں ایرانی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ترقی کا رجحان برقرار رکھا، جس میں مجموعی اسٹیل پیداوار کے ساتھ ساتھ اسپنج آئرن اور لوہے سے متعلق مصنوعات کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
-
ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت میں بڑی کامیابی؛ پیداواری صلاحیت 131.5 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی
ایران کی نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے سی ای او حسن عباس زادہ نے سرمایہ کاروں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ساتویں پانچ سالہ سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقیاتی منصوبے کے اختتام تک ایران کی پیٹروکیمیکل پیداواری صلاحیت 131.5 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
-
کینسر کی تشخیص اور علاج میں نئی راہیں؛ تہران میں نیوکلیئر میڈیسن ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس
ایرانی نائب صدر نے تہران میں منعقدہ نیوکلیئر میڈیسن، ریڈیو آنکولوجی اور ہیمیٹولوجی ایسوسی ایشنز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کا مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے ریڈیو فارماسیوٹیکل کے استعمال کے نئے افق تلاش کرنا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کی بڑھتی ہوئی میزائل طاقت نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں
اسرائیلی و امریکی میڈیا اور سابق فوجی و انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل تل ابیب کے لیے ایٹمی پروگرام سے بھی بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
-
ایران، نیوکلئیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیوں کی نمائش
ایران نے جدید ریڈیوفارماسوٹیکل مصنوعات اور نیوکلیئر میڈیسن کے آلات عوام کے سامنے پیش کیے، جن کا مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرنا اور طبی شعبے میں خود کفالت اور جدید معیار کو فروغ دینا ہے۔
-
ایرانی اسٹیل کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ؛ 8 ماہ میں 5.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل
ایران اسٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ISPA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں (21 مارچ سے 22 نومبر 2025) کے دوران ملک سے 5.3 ارب ڈالر مالیت کی لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کے جدید ترین جنگی بحری جہاز "جماران" کی اپ گریڈیشن مکمل، سمندری مشن پر روانہ
ایرانی بحریہ نے ڈسٹرائر جماران کو سمندری مشن پر روانہ کیا ہے جو اپ گریڈیشن کے بعد جدید ریڈار، فضائی دفاع، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے لیس اور بہتر انجن کے ساتھ پہلے سے پانچ گنا زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔
-
8 ماہ میں ایران کی یوریشیائی ممالک کو برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ
ایرانی کسٹمز کے مطابق، اپریل سے نومبر تک ایران کی یوریشیائی اقتصادی اتحاد کو برآمدات 11 فیصد بڑھ کر 1.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
مہاجر ڈرون سیریز: ایران کی خود انحصاری اور دفاعی طاقت کی علامت
ایران-عراق جنگ کے دوران شروع ہونے والا یہ دفاعی منصوبہ آج ملکی سرحدوں کی نگرانی، دشمن کے خلاف کارروائی اور دفاعی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
-
ایران عالمی اسٹیل رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا
اکتوبر 2025 میں 3.3 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ ایران نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ کیا اور مغربی ایشیا کی مجموعی پیداوار کا 61 فیصد اپنے نام کیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
جوہری توانائی سے دکھی انسانیت کی خدمت: تھائرائیڈ اور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص اور علاج میں کامیابی
ایران نے تابکار ادویات اور جوہری تصویربرداری میں قابل ذکر ترقی حاصل کرلی ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور باہدف علاج کے مواقع فراہم ہورہے ہیں اور طب کے شعبے میں خودکفالت کے راستے کھل رہے ہیں۔
-
تہران، نینو اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ایگزیبیشن، نمائش کا باقاعدہ آغاز
چار روزہ نمائش میں 150 سے زائد نینو کمپنیاں اور 80 جدید ٹیکنالوجی مصنوعات پیش کی جائیں گی، محققین، طلباء اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
-
ایران کی ایٹمی اور سائنسی ترقی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے ایٹمی سائنسدانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ریڈیو فارماسیوٹیکل اور جدید طبی ٹیکنالوجی میں نہ صرف خودکفیل ہوگا بلکہ عالمی سطح پر قائدانہ کردار بھی ادا کرے گا۔
-
ایران مصنوعی ذہانت میں دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، نائب صدر
محمدرضا عارف نے سائنسدانوں اور محققین کی چار دہائیوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف نینو ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر نمایاں ہے بلکہ مصنوعی ذہانت میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
-
ناہید سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ، مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب ایران کی پیشقدمی
ایران نے ناہید سیٹلائٹ کے کامیاب تجربات کے بعد مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
-
ایران ایشیا میں بایوٹیک مصنوعات بنانے والے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل
ایران نے بایوفارماسیوٹیکل مصنوعات کو مقامی سطح پر تیار کرکے اب تک 3.8 ارب ڈالر کی خطیر رقم بچا لی ہے، جو ملکی معیشت اور صحت کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
-
ایران کا خلائی میدان میں بڑا قدم: سالانہ چھ سیٹلائٹس خلا میں روانہ
ایرانی سائنسدانوں کی دہائیوں کی محنت کے نتیجے میں ملک نے خلائی ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرلی ہے اور قومی سلامتی کو نئی جہتیں دی ہیں۔
-
ایرانی سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، چھاتی اور معدے کے کینسر کی نئی دوا تیار
ایرانی سائنسدانوں نے میڈیکل شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے چھاتی اور معدے کے سرطان کے علاج کے لیے جدید دوائی تیار کرلی ہے جو عالمی سطح پر کینسر کے خلاف جدوجہد میں ایک نمایاں کامیابی سمجھی جارہی ہے۔
-
ایران کا پہلا ہائبرڈ سیٹلائٹ "ڈوئل ویو-1" لانچ کے لیے تیار
کوثر اور ہدہد سیٹلائٹس کا جدید اور مشترکہ ماڈل آئندہ ہفتوں میں مدار میں روانہ کیا جائے گا۔
-
عالمی خلائی سائنس میں ایران کا ابھرتا ہوا اور کلیدی کردار
خلائی تحقیق، بین الاقوامی تعاون اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے ایران نے خود کو عالمی خلائی برادری میں ایک فعال اور مؤثر ملک کے طور پر منوایا ہے۔