5 اکتوبر، 2025، 4:26 PM

ایران کا پہلا ہائبرڈ سیٹلائٹ "ڈوئل ویو-1" لانچ کے لیے تیار

ایران کا پہلا ہائبرڈ سیٹلائٹ "ڈوئل ویو-1" لانچ کے لیے تیار

کوثر اور ہدہد سیٹلائٹس کا جدید اور مشترکہ ماڈل آئندہ ہفتوں میں مدار میں روانہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پہلے ہائبرڈ ریموٹ سینسنگ اور کمیونیکیشن سیٹلائٹ "ڈوئل ویو-1" کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، جسے آئندہ چند ہفتوں میں مدار میں بھیجا جائے گا۔

سیٹلائٹ تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او حسین شہرابی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سیٹلائٹ "کوثر" اور "ہدہد" سیریز کا تسلسل ہے، جس میں دونوں کے مشترکہ مشن کو یکجا کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق، "ڈوئل ویو-1" ایران کا پہلا ایسا مربوط سیٹلائٹ ہے جو بیک وقت ریموٹ سینسنگ اور کمیونیکیشن دونوں کام انجام دے سکے گا، اور مستقبل میں ایک مکمل سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ بنے گا۔

شہرابی نے مزید بتایا کہ نئے ماڈل میں اضافی سولر سیلز اور جدید کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ کوثر اور ہدہد میں استعمال ہونے والے تین کمیونیکیشن لنکس میں سے بہترین نظام اس سیٹلائٹ میں ضم کیا گیا ہے، جب کہ اس میں ایک S-band لنک بھی شامل کیا گیا ہے، جو زمینی اسٹیشن سے مکمل کنٹرول کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ "ڈوئل ویو-1" کو ایرانی مہینے آذر (22 نومبر تا 21 دسمبر) کے دوران لانچ کرنے کا ارادہ ہے، اور اس کے لیے وہی لانچر استعمال کیا جائے گا جو کوثر اور ہدہد سیٹلائٹس کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

News ID 1935774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha