مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ سرگئی شویگو نے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران شویگو نے حالیہ فسادات کے دوران شرپسند عناصر کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب حاصل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔
روسی رہنما نے مزید کہا کہ ماسکو تہران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید توسیع دینے پر تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی کے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ