11 جنوری، 2026، 11:50 AM

امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام، ایران کے شہروں میں امن قائم

امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام، ایران کے شہروں میں امن قائم

امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں سے ہونے والے ہنگاموں اور فسادات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایران کے شہروں میں امن قائم کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایران کے مختلف شہروں میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی حمایت کے تحت ہنگامے اور فسادات ایجاد کئے۔ مسلح شرپسندوں نے کلاشنکوف اور رائفل لے کر نہتے شہریوں، عوامی و سرکاری املاک اور سیکورٹی فورسز پر حملے کئے جس کے نتیجے سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے اور اربوں کا نقصان ہوا۔ شرپسندوں نے بسوں، بینکوں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔

مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کو امریکی صدر ٹرمپ اور بیرون ملک مقیم ملک دشمن عناصر نے مداخلت آمیز بیانات کے ذریعے تشدد کا رخ دینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد جمعرات کی رات متعدد شہروں میں مسلح ٹولوں نے پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔

ہنگاموں اور فسادات کے بعد ایرانی اعلی حکام نے واضح کیا کہ پرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں کے معاملات جد ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی، قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی اور مسلح افواج کے سربراہان نے انتباہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر جانی اور مالی نقصانات پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسی سلسلے کے تحت ہفتے کے روز مسلح شرپسندوں گروہوں کے 200 سے زائد سرغنے اور اراکین گرفتار کئے گئے جن میں صہیونی حکومت کے جاسوس اور غیر ملکی شہری بھی شامل تھے جو تخریبی کارروائیوں کے لیے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

ہفتے کی رات کو ملک دشمن عناصر کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی دوبارہ اپیل کے باوجود ملک کے اکثر شہروں میں حالات پرامن رہے اور شہروں میں رفت و آمد کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا۔

گذشتہ دنوں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد ایرانی عوام نے شرپسندوں کے خلاف ملک گیر ریلیوں اور اجتماعات کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پیر کے روز تہران سمیت ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں امریکہ اور صہیونی اور ان کے کارندوں اور شرپسندوں کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

News ID 1937642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha