حالیہ فسادات
-
ایرانی انٹیلیجنس نے ملک میں فسادات کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا
سپاہ پاسداران انقلاب اور انٹیلیجنس منسٹری کے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران میں فسادات کو منظم کرنے والے نیٹ ورک کو ٹریس کر کے مکمل طور پر ناکام بنانے کی خبر دی گئی ہے۔
-
امریکہ کی 2022ء میں ایران میں فسادات کو ہوا دینے کی کوششوں کا پول کھل گیا
پچھلے سال ایران کو بدامنی کی لہر کا سامنا کرنا پڑا جس میں اشتعال دلانے والے بہت سے عناصر شامل تھے اور تہران ٹائمز کی حاصل کردہ ایک دستاویز کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ ان میں سے ایک اہم عنصر تھی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
کیا امریکہ اور اسرائیل ایران میں کسی نئے فساد کی تیاری کے درپے ہیں؟
امریکی فوجی اور سیکورٹی حکام اور غاصب صیہونی حکومت کی نئی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب مغربی ایشیا اور ایران کے اندر ایک نئی سازش اور فتنہ پردازی کر رہے ہیں۔
-
آیت اللہ رئیسی کی ولی فقیہ کے صوبائی نمائندوں اور ائمہ جمعہ سے ملاقات؛
کرنسی کے اتار چڑھاو کے پیچھے بھی وہی ہاتھ ہیں جو فسادات کے پیچھے تھے
ایرانی صدر نے زور دیا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان دنوں کرنسی کی قیمتوں میں اضافہ صرف دشمنی کی وجہ سے ہے، تاہم آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہی ہاتھ جنہوں نے فسادات شروع کیے تھے، کرنسی کی افزائش قیمت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
رہبر انقلاب نے حالیہ فسادات میں ملوث افراد کی سزاوں میں کمی اور عام معافی کی منظوری دے دی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار افراد سمیت دسیوں ہزار مجرموں کی عام معافی اور سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔
-
رہبر معظم انقلاب کا قم کے لوگوں سے خطاب؛
حالیہ فسادات میں غیر ملکیوں کا کردار واضح ہے/ملک کو بڑے اور تبدیلی کے کاموں کی ضرورت ہے
رہبر معظم انقلاب نے حالیہ فسادات میں غیر ملکیوں کے کردار کو واضح اور یقینی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کا ہدف ملک اور اس کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔
-
ایرانی دار الحکومت تہران میں 9 دی (30 دسمبر) کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں
ایران کے دارالحکومت تہران کے لوگ جمعرات کے روز 9 دی (۳۰ دسمبر) کی قومی بیداری کی یاد میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے جب اسلامی نظام کی حمایت میں اور 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے فسادات کی مذمت میں ملک بھر میں وسیع عوامی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔
-
حالیہ فسادات، جنگ احزاب تھے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران میں حالیہ بدامنی اور فسادات جنگ احزاب تھے اور اس بات پر زور دیا کہ دھوکہ کھانے والوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی باہیں کھلی ہیں جبکہ عداوت رکھنے والوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا۔
-
ایرانی صدر کی بسیجی شہید آرمان علی وردی کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے بسیجی شہید آرمان علی وردی کے اہل خانہ سے شب یلدا کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
-
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان فسادات کی حمایت کی تصدیق کرتا ہے، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا تازہ بیان انسانی حقوق، خواتین اور قیدیوں کے دفاع کی آڑ میں ایران میں حالیہ فسادات میں امریکی مداخلت اور حمایت کی ایک اور تصدیق ہے۔
-
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کی رکن؛
حالیہ فسادات کے دوران 7 ہزار اہلکار زخمی ہوئے/ فورسز کو ہتھیار ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی رکن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو ہتھیار ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی اور اسی وجہ سے حالیہ فسادات کے دوران 7 ہزار اہلکار زخمی ہوئے۔
-
حالیہ فسادات کے دوران گرفتار کئے گئے 18 سال سے کم عمر بہت سے نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا
ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے تہران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تہران کے اصلاح و تربیت مرکز ﴿بچوں کی جیل﴾ کا دورہ کیا۔
-
دہشت گردی اور پر تشدد واقعات سے نمٹنا بین الاقوامی قوانین کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا اور پر تشدد واقعات کا مقابلہ واضح بین الاقوامی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
-
ایران کا بعض یورپی ملکوں اور حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات پر رد عمل؛
ایران مخالف دہشت گردوں کی میزبانی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک شرپسند کو پھانسی دیئے جانے کے بعد بعض یورپی ملکوں اور حکام کی مداخلت پسندانہ ٹویٹیس پر رد عمل دیتے ہوئے متعدد ٹویٹس کیں۔
-
ایرانی صدر کی حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات؛
دشمن نےحالیہ فسادات میں عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا، سزاوں پر سختی سےعمل کیاجائےگا
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے حالیہ فسادات کے دوران عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا اور انقلاب سے دشمنی، عناد اور بغض کی انتہا کردی۔ پورے عزم کے ساتھ مجرموں کو ڈھونڈ کر متعلقہ اداروں سے سزا دلوائی جائے گی۔
-
وزارت انٹیلی جنس کا بیان؛
ایرانی خفیہ اداروں نے انقلاب مخالف منافقین کی تنظیم ایم کے او کے متعدد سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا
ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
فسادات کے دوران قتل اور بدامنی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آیت اللہ رئیسی
سنندج - ایران کے صدر نے کہا کہ حالیہ فسادات کے دوران قتل اور بدامنی پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا، ایران مخالف قرارداد پر شدید احتجاج
ایران میں فرانسیسی سفیر نیکلارش کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے کہاکہ فرانس انسانی حقوق سے متعلق دوہرے معیار کی پالیسی ترک کر دے۔
-
ایران نے حالیہ فسادات میں ملوث سی آئی اے کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے منگل کو کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے حالیہ فسادات کے دوران متعدد جاسوسوں کو گرفتار کیا جو امریکی انٹیلی جنس سروسز کے لئے کام کر رہے تھے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا برطانوی وزیر خارجہ کو جواب؛
آپ سرکاری طور پر ایرانی قوم کے خلاف وار روم کی حمایت کرتے ہیں
برطانوی وزیر خارجہ کے آزاد صحافت کے بارے میں بیان کے رد عمل میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جناب وزیر ان جھوٹے نعروں کے ساتھ آپ سرکاری طور پر ایرانی قوم کے خلاف وار روم کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
-
ایران میں حالیہ فسادات کے دوران 40 غیر ملکیوں کی گرفتاری
ایران کی عدلیہ کے ترجمان آج ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں جس حالیہ فسادات کے عدالتی مقدمات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت دے رہے ہیں۔
-
ویڈیو, اصفہان میں حالیہ فسادات کے شہدا کی تشییع جنازہ کے مناظر
حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
مشہد؛ ایذہ میں دہشت گرادانہ حملہ اور حالیہ فسادات کے خلاف عوامی ریلی
ایرانی شہر مشہد مقدس میں آج جمعے کے روز حرم امام رضا علیہ السلام میں نماز جمعے کی ادائیگی کے بعد عوام نے ایک بڑی ریلی نکالی۔
-
دشمن فسادات کروا کر ملکی ترقی کی ٹرین کو سست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ دشمن ترقی کی ٹرین کو سست کرنا چاہتے تھے لہذا فسادات کروانا شروع کر دیے اور سوچ رہے تھے کہ عوام کی خدمت سست ہو جائے گی۔
-
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کا عتراف؛
ایران میں بلوائیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ذرائع فاش کردیئے
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر نے ایک بار پھر ایران کے فسادات کی حمایت کی جبکہ بلوائیوں کے مسلح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو ہتھیاروں کی سپلائی کے ذرائع بھی فاش کردیئے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو؛
حالیہ دنوں میں جو کچھ ایران میں رونما ہوا وہ امریکہ کا پلان بی تھا، امیر عبد اللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ واقعات کے دوران جو کچھ قوم نے دیکھا وہ سب امریکہ کا پلان بی تھا جبکہ قوم کی بصیرت اور رہبر معظم کی رہنمائی سے انہیں ناکامی ہوئی۔
-
یونیورسٹیاں حالیہ واقعات کا جائزہ لینے اور حل تلاش کرنے کے لئے بہترین جگہ ہیں، ایرانی صدر
صدر رئیسی نے کہا کہ یونیورسٹی کے سیاسی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یونیورسٹی معاشرے اور اس کی ضروریات کو کسی بھی دوسرے شعبے سے زیادہ اور بہتر جانتی ہو اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی ترجیحات کو ملکی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔
-
ہنگامہ آرائی کا نشانہ دین ہے/اسلامی ایران کو شرارتوں سے ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا، سربراہ سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب کمانڈر نے کہا کہ شیراز حملے کے شہداء کی نماز جنازہ میں ایرانی عوام کی شرکت حقیقی ایران کو ظاہر کرتی ہے جسے چند فریب خوردہ عناصر کی شرارتوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
-
ایران میں فسادات کے پیچھے سی آئی اے کی قیادت میں غیر ملکی جاسوس ایجنسیاں ملوث ہیں، ایرانی انٹیلیجنس
ایران کے اعلیٰ انٹیلی جنس اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ایران میں ہونے والے پرتشدد فسادات کو منظم کرنے میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں بالخصوص سی آئی اے کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
-
مسلح شرپسندوں سے جھڑپوں میں شہید ہونے والے سپاہی کی مشہد مقدس میں تشییع جنازہ
شہید سپاہی احمد لطفی کی تشییع جنازہ مشہد مقدس میں منعقد ہوئی۔ تشییع جنازہ مشہد کے محلے مہدیہ سے حرم مطہر امام رضا ﴿ع﴾ تک لے جایا گیا۔ شہید احمد لطفی جمعے کے روز تادیبا کے علاقے میں مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے تھے۔شہید کا جنازہ تشییع کے بعد ان کے آبائی شہر زابل منتقل کیا گیا۔