1 دسمبر، 2022، 12:23 PM

ایرانی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا، ایران مخالف قرارداد پر شدید احتجاج

 ایرانی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا، ایران مخالف قرارداد پر شدید احتجاج

ایران میں فرانسیسی سفیر نیکلارش کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے کہاکہ فرانس انسانی حقوق سے متعلق دوہرے معیار کی پالیسی ترک کر دے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر خارجہ کی اس ملک کی پارلیمنٹ میں غیر قابل قبول بیانات اور فرانسیسی پارلیمنٹ مییں ایرانی کے حالیہ حالات سے متعلق مداخلت پسندانہ قرارداد کی منظوری کے بعد، ایران میں فرانسیسی سفیر نیکلارش کو محکمہ خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

اس موقع پر نیکلارش کو فرانسیسی حکام کے بے بنیاد بیانات اور الزامات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اوراحتجاج  سے آگاہ کیا گیا اور اس طرح کے مداخلت پسندانہ اقدامات کی مذمت کی گئی اور اسے مسترد کر دیا گیا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ایران فرانس اور دوسرے یورپی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے دوہرے معیار کی پالیسی کو قبول نہیں کرتا بلکہ اس کی مذمت کرتا ہے اس لئے ان ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ جس غلط راستے پر چل رہے ہیں اسے بدل دیا جائے اور آزاد ملکوں کی حاکمیت کا احترام کیا جائے۔

اس موقع پر فرانس کے سفیر نے کہا کہ وہ فرانس کے اعلی حکام کو ایران کے احتجاج  سے آگاہ کرے گا۔

News ID 1913449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha