مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر تدمر میں داعش نے امریکی اور جولانی فوجیوں پر گشت کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
تدمر میں مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور جولانی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے ایک سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور مارا گیا، تاہم اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو جولانی اہلکار ہلاک اور دو امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ الاخبا ریہ شامی میڈیا نے زخمیوں کو امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے التنف بیس منتقل کرنے کی اطلاع دی۔
اسی دوران تدمر کے فضائی علاقے میں امریکی طیارے پرواز کرتے رہے۔
متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے کیا۔
آپ کا تبصرہ