13 دسمبر، 2025، 4:06 PM

جنوبی یمن کے جنگجووں اور اسرائیل کے درمیان گہرے روابط ہیں، ٹائمز

جنوبی یمن کے جنگجووں اور اسرائیل کے درمیان گہرے روابط ہیں، ٹائمز

انگریزی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ صنعاء کے ساتھ برسرپیکار جنوبی یمن کے جنگجووں کے صہیونی حکومت کے ساتھ گہرے روابط موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انگریزی میگزین ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ عدن میں موجود کونسل برائے انتقال اقتدار کے عناصر اور اسرائیل کے درمیان روابط موجود ہیں اور صنعا کے خلاف مشترکہ اہداف پر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، انگلش میگزین ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کونسل برائے انتقال اقتدار کے رہنماء اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدن کی کونسل جنوبی یمن کی فوری آزادی کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹائمز نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ یمن میں یہ علیحدگی پسندانہ منصوبہ سعودی اور اماراتی اثر و رسوخ کے ذریعے ایک طویل مدتی سیاسی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کا قیام بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی یمن کے باغی عناصر اسرائیل کو سیاسی اور سکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس کے بدلے بیرونی حمایت حاصل کر رہے ہیں تاکہ اپنی سیاسی بقاء کو مضبوط کرسکیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا ہر واقعہ اتفاقی نہیں بلکہ اسرائیل کے مفادات کے مطابق طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے، کیونکہ اسرائیل یمن کو مزاحمتی محور کا حصہ سمجھتا ہے اور صنعا کی پائیداری اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اپنے لیے براہ راست خطرہ تصور کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل مقامی باغی عناصر کو شامل کر کے اپنے سکیورٹی اور سیاسی ایجنڈے کو بحیرہ احمر اور جنوبی یمن میں نافذ کرنا چاہتا ہے۔

News ID 1937057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha