5 مارچ، 2026، 9:01 AM

آپ کی حاکمیت محترم لیکن ہم بھی اپنے دفاع پر مجبور ہیں، صدر پزشکیان کا ہمسایہ ممالک کو پیغام

آپ کی حاکمیت محترم لیکن ہم بھی اپنے دفاع پر مجبور ہیں، صدر پزشکیان کا ہمسایہ ممالک کو پیغام

صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک کی حاکمیت کا احترام کرتے ہیں لیکن اس وقت اپنے دفاع پر مجبور ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس کے ممالک کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے آپ کے تعاون سے جنگ سے اجتناب کرنے کی بہت کوشش کی لیکن امریکہ اور صہیونی حکومت نے ہمارے سامنے ایک ہی راستہ چھوڑا کہ اپنا دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی حاکمیت کا احترام کرتے ہیں اور اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ خطے کے ممالک کو ہی مشرق وسطی کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔

News ID 1938370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha