11 اکتوبر، 2026، 8:28 PM

جوہری ایجنسی پرامن جوہری توانائی کے فروغ میں ناکام رہی، اسلامی

جوہری ایجنسی پرامن جوہری توانائی کے فروغ میں ناکام رہی، اسلامی

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ میں آکر جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کے اپنے بنیادی فریضے کو پورا نہیں کرسکا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ ایٹم بم اسرائیل کے پاس ہے جبکہ معائنہ کار ایران میں موجود ہیں۔ صدر کے اس بیان نے جوہری معاملات میں عالمی برادری کے متضاد رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں دوہرے معیار اور مجرمانہ طرزعمل نے اقوام متحدہ کے منشور کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور ان کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

اسلامی کے مطابق، دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والا بین الاقوامی قانونی نظام امریکی یک طرفہ پالیسیوں اور غیرمعمولی مطالبات کے باعث بڑی حد تک مفلوج ہوچکا ہے۔ واشنگٹن جب بھی بین الاقوامی تنظیموں اور تعاون کے معاہدوں کو اپنے مفادات کے خلاف پاتا ہے تو ان سے الگ ہوجاتا ہے اور اپنی پسند کا یک قطبی عالمی نظام مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے زور دیا کہ پرامن جوہری توانائی سے استفادہ تمام اقوام کا حق ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور آئی اے ای اے کے ضوابط کے تحت اس ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی تک تمام ممالک کی منصفانہ رسائی کی حوصلہ افزائی کرے، اسے آسان بنائے اور اس کی حمایت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کئی برسوں سے ایران کے حوالے سے اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے، بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ میں ایسی پالیسیاں اپناتی رہی ہے جن کا مقصد ایران کی ترقی کی رفتار کو سست کرنا ہے۔

News ID 1942036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha