جوہری پروگرام
-
ایران کا جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کی غیر محدود رسائی سے انکار
ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر مزید فوجی حملوں کے خطرے کے پیش نظر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو غیر مشروط رسائی نہیں دی جائے گی اور ہر معائنے کی درخواست کا فیصلہ سکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
-
ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، روس
روسی نمائندے نے کہا ہے کہ اب تک سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مسئلہ ایران کے حل کے لیے مذاکرات پر مبنی طریقۂ کار کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔
-
روس ایٹمی توانائی کمپنی ایران میں نئے جوہری منصوبوں کے لیے تیار
روس ایٹمی توانائی کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بوشہر جوہری بجلی گھر میں روسی عملے کی تعداد 180 سے بڑھا کر 300 کر دی جائے گی۔
-
کوہ کلنگ پر حملے کی دھمکیاں ٹرمپ کی بے بسی کا واضح ثبوت ہیں، اسلامی
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کوہ کلنگ پر مسلسل حملے کی دھمکیاں دینا ان کی واضح بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔
-
ویانا، گروسی کا دوہرا معیار اور ایرانی نمائندے کی شدید تنقید
ویانا میں ایرانی نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ رافائل گروسی ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر تشویش ظاہر کرتے ہیں، لیکن ایرانی جوہری تنصیبات پر غیرقانونی بمباری کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
-
امریکہ کی درندگی نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں کی طرف دھکیل دیا، مشیر رہبر انقلاب
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون نے کہا ہے کہ امریکی درندگی نے بین الاقوامی اداروں کو کمزور کر دیا ہے اور دنیا میں ایٹم بم کے حصول کی دوڑ میں تیزی آ گئی ہے۔
-
ایران نے جوہری نظریے میں تبدیلی کا کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا، محسن رضائی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے حوالے سے تاحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
-
سلامتی کونسل کا اجلاس؛ ایرانی اور امریکی نمائندوں میں تکرار، امریکہ ایک مرتبہ پھر ذلیل
اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر اور ناظم الامور نے ایران کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مائیک والٹز کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے حالیہ جنگ کے شہداء کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ الزامات نہیں، حقائق کی بنیاد پر بات کریں۔
-
ایران کے جوہری معاملے کا سفارتی حل ناگزیر ہے، پاکستان
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاملے کا سفارتی حل پہلے سے کہیں زیادہ ناگزیر دکھائی دیتا ہے۔
-
پزشکیان کی روسی صدر سے ملاقات؛ بوشہر جوہری توانائی مرکز کی تعمیر جاری ہے، پیوٹن
روسی صدر نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کی تعمیر جاری ہے۔
-
ایران؛ ایٹمی توانائی مرکز کے بین الاقوامی ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید
تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہر ایٹمی توانائی مرکز کے ماہرین اور سفارت کاروں کے اپنے ملک واپس جانے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
-
جوہری پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، امام جمعہ تہران
تہران کے خطیب نماز جمعہ حاج علی اکبری نے ایران کی جوہری حکمت عملی پر نظرثانی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایران کی رکنیت کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جوہری ایجنسی پرامن جوہری توانائی کے فروغ میں ناکام رہی، اسلامی
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ میں آکر جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
فرانس کا جوہری پروگرام ضروری اور ایران کا پروگرام خطرہ، میکرون کی دوغلی پالیسی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے لیے جوہری ہتھیار آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہیں، لیکن ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو بھی خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔
-
افزودگی کا عمل جاری ہے؛ یورینیم حوالے نہیں کریں گے، اسلامی
ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ یورینیم کی افزودگی جوہری عمل کا لازمی حصہ ہے اور ہم کسی بھی صورت اسے ترک نہیں کریں گے۔
-
تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات نہیں ہوئے، ایرانی ذرائع
ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور واشنگٹن کو بات چیت شروع کرنے سے پہلے تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
-
ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان نے امریکی جوہری ماہرین کو بھی حیران کر دیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس مؤقف نے نہ صرف عام امریکی شہریوں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
-
ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم، امریکہ اور اتحادیوں کا مشترکہ بیان
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی واپسی کی پہلی سالگرہ پر سلامتی کونسل کی دوبارہ نافذ ہونے والی قراردادوں سے متعلق اپنی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کا نیا بیان
امریکہ اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اپنے غیر قانونی اور جارحانہ مؤقف کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
-
نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو ایران کے جوہری پروگرام کی کوئی معلومات نہیں، روسی نمائندہ
بین الاقوامی اداروں میں روسی نمائندے میخائل اولیانوف نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ایران مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔
-
این پی ٹی سے دستبرداری، ایران کی پارلیمنٹ میں بل پیش
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے این پی ٹی سے دستبردارہ کا بل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور حالیہ حملوں کے پیش نظر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں رہنا ایران کے مفاد میں نہیں رہا۔
-
ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا، امریکی وزیر جنگ
ایرانی حکام کی جانب سے تہران کی جوہری سرگرمیوں کو پرامن قرار دیے جانے کے باوجود امریکی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
-
ایران کا معاملہ سلامتی کونسل میں بھیجنا سفارتی آداب سے ماوراء ہے، روس
روسی نمائندے نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جوہری معاملہ سلامتی کونسل میں بھیجنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
-
کشیدہ ماحول میں سیف گارڈ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ غیر منطقی ہے، ایران
ایران نے مسلسل امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں اور جارحیت کے درمیان جوہری تنصیبات کے معائنے اور حفاظتی معاہدے پر معمول کے مطابق عملدرآمد کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی توقعات کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔
-
آئی اے ای اے کی ایران کی جوہری تنصیبات کی نگرانی سے متعلق رپورٹ پر تہران کا اعتراض
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی رپورٹ میں ایران کی جوہری تنصیبات پر نگرانی محدود ہونے کا دعوی، جبکہ تہران نے اسے امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ سے متاثرہ مؤقف قرار دیا ہے۔
-
ایران کی آئی اے ای اے پر تنقید، بنیادی منشور پر عمل درآمد کا مطالبہ
ویانا میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ ایجنسی نے پرامن جوہری توانائی کے فروغ کے بجائے حفاظتی نگرانی پر غیر متوازن توجہ مرکوز کر دی ہے، جس سے اس کا اصل مقصد متاثر ہو رہا ہے۔
-
آئی اے ای اے تکنیکی رپورٹس کو سیاسی ہتھیار نہ بنائے، ایران کا انتباہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے رافیل گروسی پر امریکہ اور مغربی ممالک کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایجنسی سے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
ایران کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنا بہت مشکل ہے، آئی اے ای اے سربراہ
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنا ایک پیچیدہ اور مشکل عمل ہے، تاہم اسے مکمل طور پر ناممکن قرار نہیں دیا جاسکتا۔
-
ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے، گروسی
عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ موجودہ محدود تعاون کے باوجود ایران اور ادارے کے درمیان رابطے اور بات چیت کا سلسلہ برقرار ہے۔
-
افزودہ یورینیم حوالے کرنے پر بھی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی، ٹرمپ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے لگے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران اعلیٰ درجے کی افزودہ یورینیم سے دستبردار بھی ہو جائے تب بھی واشنگٹن تہران پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گا۔