27 فروری، 2025، 9:28 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی خفیہ اور بیک ڈور چینل نہیں، گروسی

ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی خفیہ اور بیک ڈور چینل نہیں، گروسی

عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ چینل کے ذریعے بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر حوصلہ افزا مذاکرات ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی خفیہ مواصلاتی چینل کی موجودگی کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی لارسن نورمن نے آئی اے ای اے کے سربراہ کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات اور رابطے کا معیار بہت اچھا ہے۔

لارسن نورمن کے مطابق گروسی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایران کے معاملے پر اب تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی، لیکن انہیں امید ہے کہ یہ صورتحال بدلے گی۔

مزید برآں گروسی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی خفیہ سفارتی چینل کی موجودگی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فریقوں سے بات چیت کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس وقت کوئی خفیہ مواصلاتی چینل فعال نہیں ہے۔

نورمن کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ایجنسی کی جامع رپورٹ ممکنہ طور پر اپریل یا مئی میں شائع ہوگی۔

News ID 1930728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha