5 دسمبر، 2025، 3:10 PM

خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری مشقیں، مختلف میزائلوں اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ

خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری مشقیں، مختلف میزائلوں اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ

سپاہ پاسداران کی بحریہ مشقوں کے دوران بیلسٹک و کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے تمام اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں تازہ ترین جنگی مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ مشق کے دوسرے مرحلے میں قادر 110، قادر 380، قدیر اور 303 بیلسٹک میزائل مختلف مقامات سے ایک ساتھ داغے گئے، جنہوں نے بحیرہ عمان میں موجود تمام مقررہ اہداف کو انتہائی دقت کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

مشقوں کے دوران میزائل فائرنگ کے ساتھ ہی ڈرون سسٹمز نے بھی کارروائی میں حصہ لیا اور دشمن کے فرضی مراکز پر حملہ کرکے انہیں مؤثر طور پر ناکارہ بنایا۔ مشق کے پہلے روز ایرانی بحری بیڑے پر نصب فضائی دفاعی نظام نے ان فضائی اہداف کا کامیاب مقابلہ کیا جو ایرانی بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات پر حملہ کرنے کی نیت سے قریب لائے گئے تھے۔

سپاہ پاسداران کے مطابق اس مشق کے بنیادی مقاصد میں دفاعی نظاموں کی جامع پائیداری کا جائزہ لینا، دشمن کی الیکٹرانک جنگی کارروائیوں کا مقابلہ کرنا اور مشترکہ جنگی ماحول میں مختلف یونٹوں کے درمیان عملی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی وسیع مشقیں خلیج فارس، آبنائے ہرمز، اور نازعات کے جزائر کے اطراف جاری ہیں۔

News ID 1936906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha