مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں جنگی مشق کے دوران خطے میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کو سخت وارننگ دی ہے۔ یہ وارننگ 2016 میں شہید ہونے والے کمانڈر محمد ناظری سے منسوب دو روزہ جنگی مشق کے دوران دی گئی۔
شہید ناظرین سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کے بحریہ کے کمانڈو یونٹ کمانڈر تھے۔
یہ مشق خلیج فارس، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور تین جزائر ابوموسیٰ، تنب بزرگ، تنب کوچک اور جزیرہ سیر کے سمندری حدود میں کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، پاسداران کے بحری یونٹس نے خطے میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو واضح پیغام پہنچایا ہے۔
اس مشق میں متعدد جدید فضائی دفاعی میزائل نظام، الیکٹرانک وارفیئر کے حالات میں استعمال کیے گئے۔
یہ ملکی ساختہ نظام مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے فضائی اور بحری اہداف کو شناخت کرتے ہیں اور انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بناتے ہیں۔
یہ جنگی مشق سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور نئے دفاعی نظاموں کی کارکردگی کو ظاہر کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے، جن میں میزائل، ڈرون، نگرانی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹریکنگ آپریشنز شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق، یہ مشق پڑوسی ممالک کے لیے امن و دوستی کا پیغام رکھتی ہے، جبکہ دشمنوں کے لیے واضح انتباہ اور فیصلہ کن ردعمل ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ایران کی مزاحمت اور دفاعی حکمت عملی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ