مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی سہ پہر شہداء کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نصیرزاده نے امریکہ کی پشت پناہی سے اسرائیل کی ایران پر کی گئی 12 روزہ جارحیت اور اس کے بعد کی حالات کا تجزیہ پیش کیا اور کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس جنگ کے دوران ہونے والے تمام نقصانات کی مرمت کر دی گئی ہے اور وزارتِ دفاع کی طاقت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ پوری قوت اور بغیر کسی غفلت کے جاری رہے گا۔
ایرانی وزیر دفاع نے ملک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ایران طاقتور ہو؛ اسی لیے وہ ہمارے سائنسدانوں کو شہید کرتا ہے اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتا ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہر شعبے میں مزید طاقتور بن جائے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "محاذِ باطل" کے خلاف "محاذِ حق" کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اس جدوجہد میں "محاذِ حق" کی قیادت کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ