5 دسمبر، 2025، 10:50 PM

بھارت اور روس کا 2030 تک وسیع اقتصادی تعاون کا منصوبہ  

بھارت اور روس کا 2030 تک وسیع اقتصادی تعاون کا منصوبہ  

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روس اور بھارت نے 2030 تک اقتصادی تعاون کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے تاکہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ روس اور بھارت نے 2030 تک اقتصادی تعاون کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔  

مودی نے زور دیا کہ اس ملاقات میں جامع تعاون پر غور کرنے کا موقع ملا۔ ہم نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔  

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مذاکرات میں عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مودی نے اس موقع پر بھارت کے امن کے عزم اور یوکرین تنازع کے حل کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کے تسلسل پر بھی تاکید کی۔

News ID 1936917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha