مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے وزیرِ خارجہ یوسف راجی کے نام اپنے تحریری پیغام میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات روشنی ڈالی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی خودمختاری، قومی اتحاد، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
عراقچی نے اپنے لبنانی ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشاورت کی جا سکے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ لبنان کی عوام اور حکومت موجودہ خطرات اور چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔
آپ کا تبصرہ