مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت سے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔
ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
آپ کا تبصرہ