پاک ایران
-
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان
پاکستان چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔
-
اسلام آباد میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد؛
ایران ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان
تقریب کے مہمان خصوصی معاون وزیر اعظم سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے اور ایران ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی مسائل میں ہماری حمایت کی ہے۔
-
پاکستان ایران سفارتی تعلقات کے 76 سال مکمل، اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد؛
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تبادلوں کا حجم رواں سال دو ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ جائے گا
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں سنٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے تعاون سے پاکستان ایران سفارتی تعلقات کے 76 سال پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
-
پاکستانی صوبائی وزیر کی مہر نیوز سے گفتگو:
پاک ایران گیس منصوبےکی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے/ایران کےبارےمیں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ بے بنیاد ہے
مشتاق حسین نے ایران کے موجودہ حالات کے بارے میں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم 9 دن سے ایران میں موجود ہیں اور کئی شہروں میں زیارات کی غرض سے گئے ہیں کسی جگہ پر ناامنی نہیں دیکھی اور اس وقت ایران میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور میڈیا پر جاری خبریں بے بنیاد ہے۔
-
ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تجارتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس کوئٹہ میں سرحدی تعاون کو بڑھانے اور کسٹم اوقات میں اضافے کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
-
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں نیشنل کیلی گرافی کی نمائش+تصاویر
نمائش کا افتتاح اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر نے کیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس،پاکستان کے نامور کیلی گرافر طاہر بن قلندر،آرٹسٹ اشرف ہیرا،حرا فاروق، مدثر علی زیب اور شوکت منہاس سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
کوئٹہ میں پاک ایران سرحدی تجارت کا 10واں اجلاس
ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا دسواں دو روزہ اجلاس کوئٹہ میں شروع ہوگیا۔
-
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں ناجائز صہیونی ریاست کے انتہا پسند وزیر کی جانب سے مسجد الاقصی پر توہین آمیز اقدام کے بعد مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات
پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعہ کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔
-
پاکستان کی سکیورٹی ہماری سکیورٹی اور پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، ایرانی سفیر
خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے اندر حالیہ پرتشدد مظاہرے دشمنوں کی چال اور سازش ہیں، جسکا مقصد ایران کی تقسیم، اسلامی نظام کا خاتمہ اور فرقہ وارانہ جنگ کا آغاز ہے۔
-
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تازہ ترین دو طرفہ تعلقات کی صورتحال اور عالمی حالات کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
-
پاکستان کی ایران میں مزار پر دہشت گرد حملے کی مذمت
پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں حرم شاہ چراغ (ع) پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔
-
پاک ایران ریلوے ٹریک 11 روز بعد بحال
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا۔
-
ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات
پاکستان کے وزیر خزانہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
ایران ہمارے دل کے بہت قریب ہے، پاکستانی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف
پاکستانی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات ہیں، ایران ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ایرانی سفیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں آنے والے وقتوں میں پاکستان کے ساتھ ہمارے مختلف شعبوں میں تعلقات مذید بہتر ہوں گے۔