1 مارچ، 2025، 1:12 PM

اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات بزنس آؤٹ لک اور مواصلات کی تقویت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات بزنس آؤٹ لک اور مواصلات کی تقویت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران پاکستان تعلقات ، بزنس آؤٹ لک اور مواصلات کی تقویت کے عنوان سے ایک سیمینار جمعے کو اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز آئی ایس ایس آئی (ISSI) کی میزبانی میں، ایرانی سفارتخانے کی شرکت سے منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران پاکستان تعلقات اور علاقائی روابط کے امکانات کے جائزے سے متعلق منعقدہ اس سیمینار کے مقررین نے تجارتی تبادلوں کے حجم میں اضافے کے حصول کے لیے انتظامی اور لاجسٹک پیچیدگیوں پر قابو پانے کے مقصد سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان تعمیری تعاون پر تاکید کی اور اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ مفادات اور پاکستان اور ایران کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مضبوط باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ پاکستان میں سفارت کاری، میڈیا، اقتصادیات اور سیاست کے شعبوں کے ممتاز ماہرین کے علاوہ کچھ غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ شرکاء نے دس ارب ڈالر کے تجارتی ہدف اور توانائی کے اہم منصوبوں کو ایران پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کے طور پر اجاگر کیا۔

 پاکستان میں ایرانی سفیر امیری مقدم نے اپنی تقریر میں کہا کہ تجارت اور مواصلات، عالمی اور ملکی معیشت کے دو اہم ستون ہیں جو ایک دوسرے پر نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ اور پاکستان کی گوادر اور کراچی بندرگاہیں دونوں ممالک کی معیشتوں کے ساتھ ساتھ خطے کے تمام ممالک کی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

News ID 1930787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha