اسلام آباد
-
شہباز شریف کا دورہ تہران، فلسطین پر دونوں ممالک مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان فلسطین کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
شہباز شریف کا دورۂ تہران، سرحدی سلامتی سے توانائی کے معاہدوں تک ایران و پاکستان کی ہمقدم پیش رفت
ایران اور پاکستان علاقائی تعاون کو فروغ دے کر دہشت گردی، سرحدی سیکورٹی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں۔
-
اسلام آباد، ایرانی وزیر خارجہ کا شاندار استقبال، پاک-ایران تعلقات پر گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد پر پاکستانی ہم منصب نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
-
عراقچی کے دورے سے ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقچی کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کے اہم مسائل پر مذاکرات ہوں گے۔
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔
-
حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد سے ہوگا
حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔
-
اسلام آباد میں " غزہ مارچ" کا انعقاد، پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک قاتل ملک ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
-
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
-
اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات بزنس آؤٹ لک اور مواصلات کی تقویت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران پاکستان تعلقات ، بزنس آؤٹ لک اور مواصلات کی تقویت کے عنوان سے ایک سیمینار جمعے کو اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز آئی ایس ایس آئی (ISSI) کی میزبانی میں، ایرانی سفارتخانے کی شرکت سے منعقد ہوا۔
-
اسلام آباد کی امریکہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے استثنیٰ حاصل کرنے کی نئی کوشش
اسلام آباد کے باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی حکام نے ایک بار پھر پاک ایران گیس منصوبے کے حوالے سے امریکہ سے استثنی حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
-
ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے پر متفق ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات+ ویڈیو
ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
-
تہران اور اسلام آباد کو عالمی مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کو فلسطین اور لبنان جیسے مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔
-
ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ایرانی وزیر تجارت
ایرانی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے سلسلے میں اشیاء کی لسٹ کی تیاری آئندہ دو مہینوں میں مکمل ہوجائے گی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون کونسل کا اجلاس، خودکفالتی کی جانب موثر حرکت
شنگھائی تعاون کونسل رکن ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے تحت قائم ہوئی اور ایران سمیت مختلف ممالک کی شمولیت کے بعد رکن ممالک کی عالمی طاقتوں پر احتیاج میں کمی ہوئی ہے۔
-
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔
-
شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ
اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغستان، تاجکستان ، ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے اول نائب صدر اور ہندوستان کے وزیرخارجہ شریک ہوں گے۔
-
ایران کے نائب صدر منگل کو شنگھائی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائیں گے
ایران کے نائب صدر "محمدرضا عارف" منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔
-
پاکستانی دارالحکومت میں بغیر اجازت جلسے پر اب 3 سال قید ہوگی
پاکستانی صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں جلسے، جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردیے۔
-
اسلام آباد میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ؛
اسرائیلی سفاکیت اپنے آخری دور میں داخل ہو چکی ہے، مقررین
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت اپنے آخری دور میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر چکا جو کہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور مظلومین جہان کے لیے تقویت کا موجب ہو گی۔
-
اسلام آباد میں محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل
اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئےخصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
-
امریکہ کو اڈا دیا ہے نہ کبھی دیں گے، پاکستانی آرمی
پاکستانی فوجی ترجمان نے پریس کانفرنس میں امریکہ کو اڈے فراہم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوجی اڈے دئے ہیں نہ آئندہ دیں گے۔
-
ایرانی گیس پاکستان کیوں نہیں پہنچ سکا؟
2009 میں ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے گیس پائپ لائن معاہدے پر پاکستان کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان پر بھاری جرمانہ لگ سکتا ہے۔
-
دورہ پاکستان مکمل، ایرانی صدر سری لنکا روانہ
صدر رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔
-
دشمن ایران اور پاکستان کے درمیان جدائی نہیں ڈال سکتے، صدر رئیسی
ایرانی صدر نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو ناقابل تفکیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مسلمان اور ہمسایہ ہونے کے علاوہ اعتقادی لحاظ سے ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔
-
عدالت طلبی اور دینداری امت مسلمہ کی مشترکہ خواہش ہے، صدر رئیسی
پاکستان میں دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ عدالت طلبی اور دینداری مسلمانوں کی مشترکہ خواہش ہے۔
-
صدر رئیسی کی پاکستان روانگی سے پہلے پریس کانفرنس؛
پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا
ایرانی صدر نے پاکستان روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی، اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانا دورے کی ترجیحات ہیں۔
-
صدر رئیسی پاکستان اور سری لنکا کے دورے پر روانہ
ایرانی صدر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پیر کی صبح تہران سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر امیری مقدم نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔
-
اسلامو فوبیا، مذہبی جنونیت اور دہشت گردی سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفارت خانہ
اسلاموفوبیا سے مقابلے کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ سب مل کر دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کریں۔