مہر خبررساں ایجنسی نے رائیٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایران سے وافر مقدار میں بجلی خردیدی جائے گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران سے بجلی خرید کر توانائی کے لحاظ سے درپیش بحران کو کم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو توانائی کی کمی کا سامنا ہے اسی لئے پہلے سے ہی ایران سے متصل سرحدی علاقوں میں ایران سے بجلی درامد کرکے اس کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔ ساحلی شہر گوادر کو بجلی فراہم کرنے کے لئے تہران کے ساتھ خصوصی معاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایرانی وزیرخارجہ کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے حوالے سے تفصیلات بنانے سے گریز کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ