ایرانی وزیر خارجہ
-
ایرانی وزیرخارجہ ایریوان پہنچ گئے، آرمینیا کے حکام سے علاقائی امور پر بات چیت کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آرمینیائی حکام سے ملاقات کے لئے ایریوان پہنچ گئے۔
-
نوروز ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک قابل قدر بنیاد ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے نوروز کے موقع پر مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو مبارکبادی پیغامات بھیجے۔
-
ٹرمپ کا خط دھمکی آمیز ہے، جواب دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کا خط دھمکی آمیز ہے، تاہم جواب دیں گے۔
-
روسی وزیر خارجہ کی عراقچی کو نئے ایرانی سال کی آمد پر مبارکباد
روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں عید نوروز اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر جارحیت اور معصوم بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت، معصوم خواتین اور بچوں کے قتل عام، اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایران ہندوستان روابط کی پچھترویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر خارجہ کا پیغام
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران ہند روابط کی پچھترویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ دو طرفہ تعاون اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے روابط بہت اہم ہیں اور ہم اپنی اقوام کی سربلندی کے لئے باہمی شراکت کی تقویت کے مشتاقانہ خواہشمند ہيں۔
-
پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ملک کی اولین ترجیح قرار دیا۔
-
جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے نئی تجویز زیر غور ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
-
امریکی صدر کا خط موصول ہوا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ آج شام مجھے متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارت کار جناب انور قرقاش کی جانب سے امریکی صدر کا خط موصول ہوا
-
ایرانی وزیر خارجہ سے اماراتی وفد کی ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش سے تہران میں ملاقات کی ہے۔
-
ایران ہمیشہ منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خط آنے والے دنوں میں عرب ملک کی طرف سے موصول ہوگا۔
-
دو ریاستی حل فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام ثابت ہوا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فارمولے سے فلسطینی عوام کے حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔
-
انسانی حقوق کی کونسل انصاف کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو انصاف کے اصول کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔
-
امریکہ اور اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے، ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جوہری تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے بھی اپنا سابقہ کردار کھو چکے ہیں۔ امریکی فوجی سرگرمیوں کی کوئی نگرانی نہیں ہے۔
-
مزاحمتی شہداء کی تشییع جنازہ نظریات کے زندہ ہونے اور قوموں کے اتحاد کی علامت ہے، عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت پہنچنے پر کہا: آج کی تشییع جنازہ ثابت کرے گی اور پوری دنیا دیکھے گی کہ مزاحمت زندہ ہے اور حزب اللہ زندہ ہے اور اپنے نظرئے اور مقصد کے ساتھ وفادار ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ بیروت روانہ ہوگئے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازے میں شرکت کے لئے آج صبح تہران سے بیروت کے لیے روانہ ہو گئے۔
-
کسی بیرونی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ہمدان میں 22 بہمن کے عوامی مارچ میں شرکت کے دوران کہا کہ ایرانی عوام کا انقلاب اس لیے تھا کہ کوئی غیر ملکی ہمیں ڈکٹیشن نہ دے سکے۔
-
فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی صہیونی منصوبہ شرمناک ہے، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے گیمبیئن ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ کے باشندوں کی نسلی تطہیر اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی صیہونی منصوبے کی مذمت کی۔
-
جوہری معاہدے کے تجربے کے بعد امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کرے گا۔
-
پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات کو ملک کی بنیادی ترجیح قرار دیا۔
-
مزاحمت کا اصل ہتھیار شہیدوں کا خون ہے جو ٹیکنالوجی پر فتح پاتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے "طوفان الاقصی اور غزہ، حقائق اور بیانیے" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کا اصل ہتھیار شہیدوں کا خون ہے جو ٹیکنالوجی پر فتح پاتا ہے۔
-
امریکہ کے ساتھ نئے مذاکرات کی فی الحال کوئی وجہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے نئی امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی فی الحال کوئی وجہ نہیں ہے۔
-
ایران شامی عوام کی حمایت یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کرے گا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران شامی عوام کی حمایت یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کرے گا۔
-
تہران غزہ کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح اور قیدیوں کی واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تہران غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
-
امریکی طرزعمل کے باعث مذاکرات میں بداعتمادی پیدا ہوگئی، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا: ہم نے پہلے ہی معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکیوں نے معاہدے کو توڑا جس سے بداعتمادی پیدا ہوگئی جو اب مثبت بیانات سے ختم نہیں ہوگی۔
-
فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلیوں کو گرین لینڈ بھیج دیا جائے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلیوں کو نکال کر گرین لینڈ بھیج دیا جائے۔اس طرح امریکہ کے لئے گرین لینڈ اور اسرائیل دونوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
-
ایران افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کابل کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جلد ہی کابل کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ افغانستان کے اعلیٰ حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ویزا کی تصویر شائع کی، دشمن میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی" نے امریکہ کے ویزا کی تصویر شائع کرکے ایران مخالف میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو برملا کر دیا۔