26 جنوری، 2025، 9:07 PM

ایران افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کی نگراں حکومت کے اپنے ہم منصب مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

 فریقین نے دوطرفہ اقتصادی تعاون، ایران میں افغان شہریوں کی صورت حال، مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی اور پانی کے مسائل سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر ایرانی  وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان  اچھی ہمسائیگی کے اصول کی بنیاد پر باہمی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ 

انہوں نے ایرانی عوام کی پانچ دہائیوں سے افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کی فراخدلانہ مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی واپسی امارت اسلامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس معاملے کو مزید سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

امیر خان متقی نے دونوں ممالک کے درمیان پانی کے مسائل کے بارے میں کہا کہ دونوں قوموں کو حسن ہمسائیگی اور دوستی کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد کی حفاظت اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔
 

News ID 1929861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha