مہر نیوز کے مطابق انتہاپسند سابق اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے کہا بن گویر نے کہا کہ نتساریم راہداری کے ذریعے شمالی غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کی واپسی کی تصاویر حماس کی فتح جب کہ اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا ثبوت ہے۔
اس نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ فلسطینیوں کی غزہ واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتین یاہو انتظامیہ حماس کے آگے مکمل ہتھیار ڈال چکی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر اپنی جنگ دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ نسل پرست بن گویر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ