حماس
-
ناوی پیلای کو نوبل امن انعام غزہ کے لیے انصاف کی جانب قدم ہے، حماس
حماس نے ناوی پیلای کو نوبل امن انعام دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب کی تصدیق اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
طوفان الاقصی آپریشن اور اسرائیل کے اسٹرٹیجک زوال کا آغاز
طوفان الاقصی آپریشن نے نہ صرف اسرائیل کے سکیورٹی نظام کی کمزوریوں کو نمایاں کیا بلکہ فلسطین کو دوبارہ علاقائی و عالمی سیاست کے مرکز میں لا کھڑا کیا اور تل ابیب کو طویل جنگ، بڑھتے ہوئے سیاسی و سفارتی دباؤ اور متعدد محاذوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
غزہ، اسرائیلی جارحیت کے 3 سال؛ 74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوگئیں
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر صہیونی جارحیت سے 74 ہزار 250 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 75 ہزار 278 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 71 ہزار 846 بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
-
حماس کا اعلٰی سطحی وفد مصر روانہ
حماس کا ایک اعلٰی سطحی وفد، مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ زاہر جبارین کی سربراہی، فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کے متعدد نمائندوں سے ملاقات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔
-
آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای شہید رہبر کے راستے کو آگے بڑھا رہے ہیں، نمائندہ حماس
ایران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اپنے پیشرو شہید رہبر کے راستے، کردار، فکر اور نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
-
طوفان الاقصی ایک شاہکار فوجی آپریشن تھا، ابوعبیدہ
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے طوفان الاقصی آپریشن کو ایک غیر معمولی فوجی کامیابی قرار دیتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف مزید محاذ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نمایاں کیا، علامہ جواد نقوی
تحریکِ بیداری اُمت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے عالمی یومِ طوفان الاقصٰی کے موقع پر کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔
-
بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا، حماس
حماس نے انتفاضہ الاقصی کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی سرزمین اور مقدسات کی آزادی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عرب و اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
حماس کے پاس اب بھی 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں، صہیونی میڈیا
صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق حماس ہزاروں مسلح افراد کے ساتھ غزہ میں میزائلوں کی تیاری اور زیرزمین سرنگوں کی تعمیر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
فلسطینیوں کا خون اسرائیلی انتخابات کی نذر ہونے نہیں دیں گے، حماس
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور قومی اتحاد، حماس کی اولین ترجیح ہے۔
-
صہیونی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر شہید
فلسطینی مقامی ذرائع نے غزہ کے جنوب میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
-
غرب اردن، القسام کی عسکری کونسل کے ایک رکن کی شہادت کی تصدیق
عزالدین القسام بریگیڈ نے مغربی کنارے میں اپنی عسکری کونسل کے رکن فرح احمد عبدالمجید حامد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
-
یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت قابل تعریف ہے، حماس
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے صنعا کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس کو خط لکھ کر فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت پر یمن کا شکریہ ادا کیا۔
-
ایران اور مزاحمتی محاذ استکبار کے خلاف ایک ہی راستے پر گامزن ہیں، حماس رہنما کی قالیباف سے ملاقات
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تحریک حماس کے اسلامی روابط کے عہدیدار سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور مزاحمتی محاذ استکبار کے خلاف ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں۔
-
شہید ابوعبیدہ کا مشن جاری رہے گا، القسام بریگیڈ
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے شہید ابوعبیدہ کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادیٔ قدس تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
-
حماس کا مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں صہیونی آبادکاروں کی کاروائیوں پر سخت ردعمل
حماس کے سینئر رہنما نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر خبردار کیا ہے۔
-
ابوعبیدہ کی مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
قسام بریگیڈز کے ترجمان نے دو شہیدوں کے والد اور مزاحمتی کارکن فتحی خازم کی شہادت پر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
غزہ، صہیونی جارحیت میں پولیس کمانڈروں کی شہادت، فلسطینی تنظیموں کا شدید ردعمل
حماس، فلسطینی نیشنل انیشی ایٹو اور تحریک احرار فلسطین نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری، ثالثوں اور ضامن ممالک سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جنوبی لبنان میں حماس کے مزاحمتی محاذ کی توسیع پر صہیونی حلقوں میں تشویش
ایک صہیونی تحقیقی ادارے نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے 2 ہزار افراد پر مشتمل مزاحمتی فورس کی تشکیل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
مصر میں حماس رہنماؤں سے ٹرمپ کے نمائندے کی مشاورت کی تفصیلات جاری
فلسطینی ذرائع نے قاہرہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
-
حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ جائے گا
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد مصری انٹیلی جنس حکام سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
-
فلسطین عالم اسلام کا اولین اور بنیادی مسئلہ ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
-
حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز؛ امن کا راستہ یا اسرائیل اور امریکہ کا جال؟
قابض اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ دورۂ امریکہ کے بعد غزہ اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً حماس، پر دباؤ میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
-
حماس کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام ہوگی، سپاہ پاسداران انقلاب
شہید اسماعیل ہنیہ کی دوسری برسی پر جاری بیان میں سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں عالمی بیداری بڑھ رہی ہے اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے۔
-
حماس ہرگز غیر مسلح نہیں ہوگی، یہ معاملہ مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا، خالد قدومی
ایران میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہتھیاروں پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرے گی۔
-
فلسطینی عوام کے دکھ درد کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، خلیل الحیہ
حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ خلیل الحیہ نے اپنی پہلی تقریر میں غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے، فلسطینی قومی اتحاد کو فروغ دینے، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کا راستہ بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
-
خلیل الحیہ کا انتخاب مزاحمت کے تسلسل کا مظہر ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حماس کی نئی قیادت شہید رہنماؤں کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے راستے کو جاری رکھے گی۔
-
فلسطینی قومی اتحاد حماس کی اولین ترجیح، حماس کے نئے سربراہ کا عزم
حماس کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے اتحاد کو مضبوط بنانا آئندہ مرحلے میں تحریک کی قیادت کی اہم ترین ترجیح ہوگی۔
-
حزب اللہ کا ہاتھ چومتا ہوں، دشمن کو شکست فاش دی ہے، ابوعبیدہ
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے حزب اللہ کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور اسے مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔
-
حماس کا فلسطینی قیدی کی شہادت پر شدید ردعمل، اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا
حماس نے اسرائیلی جیل میں 48 سالہ فلسطینی قیدی عماد راجح مصطفی سرحان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینی قیدیوں کے خلاف جاری تدریجی قتل کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔