15 فروری، 2026، 9:20 AM

فلسطینی عوام کے فولادی عزم کے سامنے اسرائیل کی نئی حکمت عملی ناکام ہوگی، حماس

فلسطینی عوام کے فولادی عزم کے سامنے اسرائیل کی نئی حکمت عملی ناکام ہوگی، حماس

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں نئے شرائط اور حالات مسلط کرنے کی کوششیں فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے ناکام ہو جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے نئے حالات اور شرائط مسلط کرنے کی تمام کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

حماس نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شروع کی جانے والی "رات کی سرگرمیوں" کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے عوامی ارادے کی عکاسی کرتی ہیں جسے توڑا نہیں جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ مغربی کنارے کے دیہات اور بستیوں پر نئی صورتحال مسلط کرنے کی اسرائیلی کوششیں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور قربانیوں کی چٹان سے ٹکرا کر ناکام ہو جائیں گی۔

حماس نے مزید کہا کہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی افواج کی منظم اور بڑھتی ہوئی کارروائیاں فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے اور ان کے قومی مقصد کو ختم کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہیں۔

News ID 1938064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha