مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کا ایک بڑا فوجی قافلہ شام کے التنف فوجی اڈے سے شمالی عراق میں واقع اربیل کے حریر فوجی اڈے کی جانب روانہ ہوا ہے۔ اس قافلے میں درجنوں ٹرک شامل تھے، جن میں امریکی فوجی اہلکار اور بھاری عسکری سازوسامان موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق، یہ قافلہ مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع شہر رطبہ کے قریب سے گزرتا ہوا نینوا کے صحرا سے عبور کر کے اربیل کے حریر فوجی اڈے تک پہنچا۔ اس دوران امریکی افواج کی جانب سے سخت اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کی یہ نقل و حرکت ایک نامعلوم مشن کے تحت انجام دی گئی، جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران شام سے ملحقہ عراقی سرحدی علاقوں میں تعینات فورسز نے امریکی افواج کی مشتبہ سرگرمیوں کو بھی ریکارڈ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ