مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور لبنان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز محمد باقر قالیباف اور نبیہ بری نے 16 نومبر کو ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں بین الاقوامی اور دوطرفہ امور کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس گفتگو میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنانی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے میں نبیہ بری کے بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کے عمل میں اپنے مطالبات اور شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے لبنان کے مسئلے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نقطۂ نظر سے لبنان میں جنگ کے خاتمے اور اس ملک کی سرزمین پر لبنان کی خودمختاری کے قیام کے بغیر خطے میں امن و سکون کی بحالی ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب نبیہ بری نے اس گفتگو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کا حوالہ دیتے ہوئے لبنانی سرزمین سے قابض افواج کے انخلا پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ