16 نومبر، 2026، 8:03 PM

ڈیموکریٹس رہنما کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

ڈیموکریٹس رہنما کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازعے کے باعث امریکی شہریوں کے اخراجاتِ زندگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے ایک پیغام میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعے نے امریکی عوام کے اخراجاتِ زندگی میں شدید اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران میں شروع کی گئی غیر محتاط اور اختیاری جنگ نے آپ کی زندگی کو بہت زیادہ مہنگا بنا دیا ہے۔ اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

فروری میں امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کی سرزمین پر جارحیت کے بعد آبنائے ہرمز میں عائد پابندیوں کے نتیجے میں امریکہ میں اشیائے خورونوش، پٹرول، سفری اخراجات اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا و خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، تقریباً 90 فیصد امریکی ووٹروں نے اعلان کیا ہے کہ اخراجاتِ زندگی کا مسئلہ کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ان کے فیصلے کے اہم عوامل میں سے ایک تھا۔ ان انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ، دونوں میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی۔

News ID 1942905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha