مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشیر برائے قومی سلامتی زاید بن طحنون کی سربراہی میں، بعض دیگر غیر ملکی فریقوں کے تعاون سے، عراق اور شام سے سینکڑوں دہشت گرد عناصر کو منتقل کرکے مشرقی لیبیا کے فوجی اڈوں پر تربیت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ان عناصر کو خطے کے مختلف ممالک میں عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔
ذریعے کے مطابق، ان دہشت گردوں کی منتقلی کئی مراحل میں انجام دی جائے گی۔ پہلے انہیں متحدہ عرب امارات منتقل کیا جائے گا اور پھر فضائی راستے سے لیبیا کے شہر بن غازی پہنچایا جائے گا۔ ان عناصر کو بنغازی کے مشرق میں واقع الابرق ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔
لیبیائی ذریعے نے مزید بتایا کہ ان عناصر کو عراق، شام، سوڈان اور دیگر ممالک میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں عراقی شہریت رکھنے والے 54 اور شامی شہریت رکھنے والے 743 دہشت گردوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ