لیبیا
-
اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق
اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب بھی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
-
دشمنوں اور علیحدگی پسندوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران لیبیا یا سوڈان نہیں ہے، حسین امیر عبداللہیان
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکورٹی سروسز، جعلی اسرائیلی حکومت اور بعض مغربی سیاستدان جنہوں نے ایران کی خانہ جنگی، تباہی اور ٹکڑے کرنے کے منصوبے بنائے ہیں، انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران لیبیا یا سوڈان نہیں ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی کی طالبات سے گفتگو؛
دشمن لیبیا اور شام میں اپنے تجربے کو ہمارے ملک میں بھی دہرانا چاہتا تھا، ایرانی صدر
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک میں لیبیا اور شام میں اپنے تجربے کو دہرانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے شکست کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا۔
-
لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بچ گئے
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
-
لیبیا میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 2 اہلکار ہلاک
لیبیا کے شہر سبھا میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
-
لیبیا میں متحارب فریقین مستقل جنگ بندی پر متفق
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں متحارب فریقین نے مستقل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے سے ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
-
لیبیا کی حکومت کے سربراہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
-
لیبیا کی عبوری حکومت عوامی احتجاج کے بعد مستعفی
لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
-
لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کے حادثے میں 45 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
-
خلیفہ حفتر کا ترک صدر کو لیبیا سے دور رہنے کا انتباہ
لیبیا میں سعودی عرب اور امارات کے حمایت یافتہ فوجی جنرل خلیفہ حفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اپنے فوجیوں کو لیبیا سے نکال لیں یا پھر مسلح تصادم کے لئے آمادہ ہوجائیں۔
-
لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ فوجیوں نے ترکی کے ہوائی اڈے کو تباہ کردیا
لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کمانڈر خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع ترکی کے فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
-
ترکی کے صدر اردوغان دہشت گردوں کے حامی ہیں
مشرقی لیبیا کی حکومت نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو دہشت گردوں کا حامی اور معاون قراردیا ہے۔
-
لیبیا کی نیشنل آرمی نے ترکی کے 2 ڈرونز کو تباہ کردیا
لیبیا کی نیشنل آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے لیبیا کے مغرب میں ترکی کے 2 ڈرونز کو گرایا دیا ہے۔
-
لیبیا کی نیشنل آرمی نے ترکی کے 2 ڈرون تباہ کردیئے
لیبیا میں خلیفہ حفتر سے متعلق لیبیا کی نیشنل آرمی نے ترکی کے 2 ڈرونز طیارے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
لیبیا کے سابق وزیر اعظم کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے
لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
کورونا وائرس لیبیا پہنچ گیا
لیبیا کے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اب تک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
اردوغان کی لیبیا کو دہشت گردوں کا مرکز بنانے کی کوشش
لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان نے ترک صدر اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان لیبیا کو دہشت گردوں کا مرکز بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔
-
لیبیا میں ترکی کے 6 ڈرونز تباہ اور 15 فوجی ہلاک
لیبیا کی قومی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی کے 6 ڈرونز تباہ اور اس کے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
ترک صدر کی لیبیا میں 2 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
ترکی کے صدر اردوغان نے اعتراف کیا ہے کہ ليبيا ميں حکومت مخالف مسلح گروہ سے جھڑپ کے دوران ترک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ خلیفہ حفتر کے فوجیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 16 ترک فوجویں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
لیبیا میں ترکی کے 16 فوجی ہلاک
لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ترکی کے 16 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
لیبیا میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک
لیبیائی فوج کے حملے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر نےمشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا
لیبیاکے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر نے ترکی اور روس کی کوششوں کے بعد حکومت کے خلاف جنگ بندی پر مشروط رضامندی ظاہرکرتے ہوئے سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔
-
لیبیا میں امارات کے ڈرون حملے میں 28 لیبیائي شہری ہلاک
لیبیا میں متحدہ عرب امارات کے ڈرون حملے کے نتیجے میں لیبیا کے 28 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کے ڈرون کو تباہ کردیا
لیبیا کی قومی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس کے قریب ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
-
لیبیا کی قومی فوج کا ترکی کو شدید انتباہ
لیبیا کی قومی فوج کے ایک اعلی اہلکار نے ترکی کو لیبیا میں مداخلت کے سلسلے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔