مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتا یا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے لقمہ اجل بننے اور لاپتہ ہونے پر لیبیا کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ امیر ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ قدرتی آفات سے متاثر لبیبا اور مراکش کے عوام کی مدد کریں۔
حزب اللہ کے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے: ہم جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان ڈینیئل نے اس ملک کے مشرق میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
آپ کا تبصرہ