15 دسمبر، 2025، 7:29 PM

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہتے ہیں، عراقچی

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہتے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور بیلاروس دونوں امریکی ظالمانہ پابندیوں سے متاثر ہورہے ہیں اس لئے مشترکہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے بیلاروس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیلاروس کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے جون میں ایرانی زمین پر امریکی-اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور بیلاروس کے دوستانہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور یہ تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہوں گے۔

امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے عراقچی نے بیلاروس کی حکومت کی مذمت کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک موجودہ مواقع اور وسائل کو باہمی مفادات کے فروغ کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کا حالیہ دورہ تعلقات میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور بیلاروس برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی اداروں میں فعال کردار ادا کرتے ہیں اور دونوں ممالک یکطرفہ امریکی پابندیوں سے متاثر ہیں اس وجہ سے دونوں ملکوں کو بین الاقوامی معاملات میں مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ تہران اور منسک کے درمیان تعلقات کا مستقبل روشن اور خوش آئند ہوگا۔

News ID 1937108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha