23 نومبر، 2022، 1:59 PM

آزاد ملکوں کے تعمیری تعلقات کا فروغ پابندیوں سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ ہے، آیت اللہ رئیسی

آزاد ملکوں کے تعمیری تعلقات کا فروغ پابندیوں سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران آزاد ملکوں پر زور دیا کہ وہ ان عائد پابندیوں پر قابو پانے کے لیے تعمیری روابط کو فروغ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بیلاروس کے وزیراعظم رومن گلاچینکو سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور بیلاروس کے درمیان تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کی حالیہ ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو اپنی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی وجہ سے ظالمانہ پابندیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ان کے لئے باہمی رابطوں کو توسیع دینا اور مضبوط بنانا پابندیوں کو بے اثر کرنے اور ان پر قابو پانے کا مؤثرترین طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ اور اشتعال انگیزی پر مبنی پابندیوں کے باوجود ایران نے اقتصادی میدان سمیت تمام شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تہران اور منسک دو طرفہ تعاملات کو فروغ دینے کے لیے متنوع اور نمایاں صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے لیے ایرانی اور بیلاروسی اعلیٰ حکام کا سنجیدہ عزم باہمی تعلقات کی توسیع کی راہ میں حائل ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرسکتا ہے۔

ملاقات میں بیلاروسی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور منسک نے بین الاقوامی میدان میں تعمیری تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی اعلیٰ سطح پر ہے جبکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا وقت بھی آ گیا ہے۔
 

News Code 1913316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha