صدر سید ابراہیم رئیسی
-
سیکا تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر رئیسی سے ملاقات؛
سیکا کو رکن ممالک کے درمیان تعاون اور سیکریٹریٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، مستقبل میں عالمی اداروں کے بجائے علاقائی تنظیمیں زیادہ فعال کردار ادا کریں گی۔
-
ایرانی اور ترک صدور کی ٹیلیفونک گفتگو، تمام شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور
ایرانی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعلقات پہلے سے زیادہ وسعت اختیار کریں گے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی اردوغان کو مبارکباد
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کو مبارکباد پیش کی ہے اور انتخابات میں ان کی فتح کو ترک عوام کے ان پر بھرپور اعتماد کا ثبوت قرار دیا ہے۔
-
صدر رئیسی کی انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر سے ملاقات؛
ایران اور انڈونیشیا کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں
صدر رئیسی نے انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کی خاتون سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عالمی سطح پر مقاومت کے لئے فضا سازگار ہورہی ہے، صدر رئیسی کا انڈونیشیا میں عوامی اجتماع سے خطاب
آیت اللہ رئیسی نے انڈونیشیا میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ایران نے عالمی استکبار کے تسلط کو قبول کرنے سے انکار کیا اسی لئے عالمی استکبار ایران کی مخالفت کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں مقاومت کے لئے فضا سازگار ہورہی ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی اور انڈونیشیاء کے صدر کی پریس کانفرنس؛
تہران جکارتہ تجارتی معاملات ملکی کرنسی میں کرنے کا اعلان
صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مواقع زیادہ ہیں اور اس دورے کے نتیجے میں دو بڑے اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
-
ویڈیو| جکارتہ میں ایرانی صدر کا باضابطہ استقبال؛21 توپوں کی سلامی
ایرانی صدر کے انڈونیشیائی صدارتی محل میں داخل ہوتے ہی ان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی انڈونیشیا کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر 22 مئی کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
-
ایرانی صدر کی سیستانی اور بلوچ قبیلوں کے سربراہوں سے ملاقات؛
صوبۂ سیستان و بلوچستان میں مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و وحدت قابلِ تحسین ہے، آیت اللہ رئیسی
زاہدان- ایرانی صدر نے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے اسلامی قبیلوں اور فرقوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ آج کے دور میں جب دشمن کا ہدف تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنا ہے، لہٰذا صوبے کے بزرگ اور قبیلوں کے سربراہان کو اتحاد و اتفاق کے مسئلے پر زیادہ حکمت عملی سے توجہ دینی چاہیئے۔
-
پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی پالیسی کا تسلسل ہے
اس مارکیٹ کے فعال ہونے سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی تجارتی سرگرمیوں میں رونق آئے گی اور ان معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال بھی مستحکم ہوگی۔
-
ایرانی صدر کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کا استقبال
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہو گی۔
-
دنیا میں انسانیت سوز جرائم اور ظلم و بے انصافی، اخلاق و ایمان سے دوری کا نتیجہ ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے مشرقی آشوری چرچ کے عالمی رہنما پیٹریارک ماروا سوم سے ملاقات میں کہا کہ ترقی کرنے کے باوجود بہت سے معاشرے ایمان و اخلاق سے عاری ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
-
ایران اور سوریہ کا مشترکہ بیانیہ جاری
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے شام کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
-
دمشق؛ ایرانی صدر کی حرم حضرت رقیہ (س) میں حاضری
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز، دمشق میں حرم حضرت رقیہ (سکینہ) سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور اس دوران انہوں نے حرم میں باجماعت نماز ادا کی اور زائرین سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
-
قدس کی آزادی آج عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے شام میں فلسطینی مزاحمتی کمانڈروں اور دانشوروں سے ملاقات میں کہا کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی آج عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے جسے فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی حرم حضرت زینب علیہا السلام میں حاضری
حضرت زینب علیہا السلام کے روضے پر عوام کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے حرم مطہر کی زیارت سے مقاومتی محاذ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔
-
ایرانی صدر کا حرم حضرت زینب (س) میں خطاب:
مقاومت کے مقابلے میں صہیونی حکومت رو بزوال ہے، صدر رئیسی
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے شامی حکومت اور عوام کی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے کئی سال جرائت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرلی۔
-
ایرانی صدر کا شامی عوام کی جانب سے پرجوش استقبال+ ویڈیو
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شام کے دو روزہ دورے پر کچھ ہی دیر پہلے دمشق پہنچ گئے ہیں۔
-
آیت اللہ رئیسی کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر گفتگو
صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیراعظم اور عوام کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔
-
ایرانی صدر کی عمان کے بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو؛
غاصب صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے عمان کے بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسلمان ممالک متحد نہ ہوجائیں، فلسطین کا دفاع اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
-
تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صدر رئیسی نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔
-
آیت اللہ رئیسی کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو؛
صہیونی جارحیت کی مذمت کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی کی ضرورت ہے۔
-
مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کو تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے بزدلانہ جرائم کا مقابلہ کرنا، مسلم اقوام کا اپنے حکمرانوں سے مطالبہ ہے۔
-
ایران اور قزاقستانی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو:
مسلمانانِ عالم کا اتحاد ہی غاصب صہیونیوں کی جارحیت کا سد باب کر سکتا ہے
ایرانی صدر نے اپنے قزاقستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مسلمانانِ عالم کے اتحاد و یکجہتی پر مبنی فیصلہ کن پیغام ہی، غاصب صہیونیوں کی جارحیت کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔
-
آج فلسطین کی تقدیر کا فیصلہ مقاومت کے ہاتھ میں ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی نے یوم القدس کا اعلان کرکے عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
-
تہران، القدس ریلی میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی شرکت
رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کی روشنی میں جمعہ کے دن عالم یوم القدس منایا گیا۔ تہران میں اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں سمیت مختلف شخصیات نے ریلی میں شرکت کی۔
-
تہران، حرم امامزادہ صالحؑ میں شب قدر کے اعمال، صدر رئیسی کی شرکت اور خطاب
تہران میں امامزاد صالح کے مزار پر مؤمنین نے پہلی شب قدر میں دعا اور مناجات کی مجلس میں بھر پور شرکت کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز و نیاز کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شرکت اور خطاب کی۔
-
ایرانی صدر کی ترکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛
صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی یکجہتی ضروری ہے
ایرانی صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
-
اسلامی ممالک کے سربراہان امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی فضا قائم کریں، صدر رئیسی
اسلامی جمہوری ایران کے صدر رئیسی نے یمن کی سیاسی مجلس اعلی کے سربراہ مہدی المشاط کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کو چاہئے کہ قرآنی تعلیمات اور ماہ رمضان کی برکتوں سے استفادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان اخوت و اتحاد ایجاد کریں۔
-
صدر رئیسی کا رہبر معظم کو ٹیلیفون؛
حکومت مشکلات کے حل کیلئے پوری طاقت سے کوشش کرے گی، صدر رئیسی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صدر رئیسی نے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے سال میں معیشت اور عوامی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے، سال کے نعرے پر پوری طرح سے عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔