مذاکرات
-
جوہری مذاکرات از سر نو شروع کیے جائیں، جرمنی کی ایران سے درخواست
جرمنی نے ایران سے درخواست کی ہے کہ جوہری مذاکرات کو دوبارہ از سرنو شروع کیا جائے۔
-
ایرانی مذاکراتی وفد کی مسقط روانگی کی تردید
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے رائٹرز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی وفد کی مسقط روانگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
-
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا اعلان
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کا اعلان کردیا۔
-
ایران-امریکہ مذاکرات خطرے میں، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات منسوخ یا مؤخر ہوسکتے ہیں۔
-
ایران-امریکہ مذاکرات، اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی ایلچی سے ٹیلیفونک گفتگو
صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور صہیونی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
-
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے، امریکہ
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا، اگرچہ اس میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت حاصل نہیں ہوئی۔
-
ایران کے ساتھ مذاکرات، کیمپ ڈیوڈ میں صدر ٹرمپ اور اعلی حکام کی طویل مشاورت
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ اور امریکی اعلی حکام کے درمیان کیمپ ڈیوڈ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی ہے۔
-
ایرانی مذاکراتی ٹیم بہت سخت گیر ہے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کو سخت اور مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
-
ایران-امریکہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے صہیونی حکومت دوبارہ سرگرم
صہیونی حکام ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا عمل ناکام کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات کررہے ہیں۔
-
ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور کب ہوگا؟ ایرانی وزارت خارجہ کا بیان آگیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔
-
یورنئیم افزودگی کے تسلیم شدہ حق سے عقب نشینی نہیں کریں گے، عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ نے یورنئیم افزودگی کو ایران کا تسلیم شدہ حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے موقف سے عقب نشینی نہیں کرے گا۔
-
واشنگٹن-تہران جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کی تاریخ طے پاگئی
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں جبکہ ایران علاقائی کنسورشیم کو اپنی سرزمین تک محدود رکھنے پر مصر ہے۔
-
مطالبات مسلط کرنا مذاکراتی اصولوں کے منافی ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا: ہم مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بات چیت کا اصول یہ ہے کہ کوئی بھی اپنے مطالبات کو دوسرے فریق پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔
-
امریکہ ایران کو یورنئیم افزودگی کا حق دینے پر تیار ہوگیا، امریکی میڈیا
امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو 3 فیصد یورنئیم افزودگی کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔
-
ایران امریکہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کا باعث بنیں گے، خلیج فارس تعاون کونسل
خلیج فارس تعاون کونسل نے ایران امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے حصول کے لیے ان مذاکرات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
-
امریکی خط کا جواب تیار کیا جارہا ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی تجاویز کا جواب تیار کیا جارہا ہے۔
-
امریکی تجاویز موصول، قومی مفادات کے مطابق جواب دیا جائے گا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے ذریعے امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
-
ایران_امریکہ مذاکرات، روس کی ثالثی کی دوبارہ پیشکش
روس نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کو دہرایا ہے۔
-
ایران سے نمٹنے کے طریقے پر اسرائیل سے اختلافات ہیں، امریکہ
امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر اختلافات موجود ہیں۔
-
ایران سے مذاکرات، ٹرمپ کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی ہم آہنگی ختم کرنے کا حکم
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ فوجی ہماہنگی روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔
-
فیصلے میڈیا میں نہیں، مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ اس وقت ممکن ہے جب تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔
-
ایران سے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے بدلتے مؤقف سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، سابق امریکی مذاکرات کار
سابق امریکی مذاکرات کار نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات کے ساتھ ایران سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
-
ایران اور امریکہ کے درمیان جلد معاہدہ طے پائے گا، امریکی ذرائع ابلاغ
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے بعد جلد معاہدہ طے پائے گا۔
-
ایران پرامن ایٹمی توانائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے ملک کے جوہری پروگرام پر پابندی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کبھی بھی پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
-
مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ کا اعلان ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔
-
ایران_امریکہ مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے فریقین کی آمادگی کی علامت ہیں، گروسی
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے فریقین کی آمادگی کی علامت ہیں
-
یورینیم افزودگی سے متصادم کوئی بھی تجویز قبول نہیں، ایران
ایران کی وزارت خارجہ نے تہران-واشنگٹن کے بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق قیاس آرئیوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مداخلت نہ کریں، صدر ٹرمپ کی نتن یاہو کو سخت وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں۔
-
جوہری پروگرام کی معطلی اور چھان بین کی خبر، ایران کی سخت تردید
ایران نے جوہری پروگرام کو معطل کرنے اور چھان بین کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کسی بھی صورت میں بند نہیں کیا جائے گا۔
-
جوہری پروگرام پر مذاکرات، عالمی ادارے کے نائب سربراہ کا رواں ہفتے دورہ تہران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عالمی جوہری ایجنسی کے نائب سربراہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے ایران کا دورہ کریں گے۔