13 مارچ، 2025، 2:03 PM

جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے نئی تجویز زیر غور ہے، عراقچی

جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے نئی تجویز زیر غور ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ قومی وقار اور احترام کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری تعامل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی غیر فعال صبر پر مبنی نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس ممکنہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے بھی منصوبے ہیں۔ 

عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس  بالواسطہ مذاکرات کے لئے تین یورپی ممالک کا چینل موجود ہے۔

 ہم جوہری ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی تجویز دی گئی ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔

News ID 1931069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha