4 مارچ، 2025، 9:53 AM

مسلح مزاحمت ریڈلائن، اس پر مذاکرات قبول نہیں، حماس

مسلح مزاحمت ریڈلائن، اس پر مذاکرات قبول نہیں، حماس

حماس نے مسلح مذاکرات کو ریڈلائن قرار دیتے ہوئے اس کے بارے میں مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما سامی ابوزهری نے واضح کیا ہے کہ ہتھیاروں کے ساتھ مزاحمت کا معاملہ ناقابل مذاکرات ہے اور یہ کسی بھی معاہدے یا گفت و شنید کا حصہ نہیں بنے گا۔

ابوزهری نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی تعمیر نو یا انسانی امداد کی ترسیل کو مسلح مزاحمت کے خاتمے سے مشروط کرنے کی تجویز ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی سرحدی گزرگاہیں بند کرنا اور انسانی امداد کی ترسیل روکنے کا فیصلہ جنگی جرم ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ قابض قوتوں کی جانب سے محاصرے اور قحط کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی دھمکیاں مزاحمت پر اثر انداز نہیں ہوں گی اور ایسی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

ابوزهری نے مزید کہا کہ صیہونی وزیراعظم حالیہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے اور نئی شرائط کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حماس اس چال کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل صرف قیدیوں کے تبادلے سے ممکن ہے۔

News ID 1930846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha