15 فروری، 2025، 11:42 AM

صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، حماس

صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، حماس

حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے رہنما طاہر النونو نے کہا ہے کہ حماس کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر پابندی کے ساتھ عملدرآمد کیا ہے۔ ہمیں ثالث ممالک نے وعدہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں خیموں، کنٹینرز اور بھاری سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ آج انجام پائے گا جس میں تین صہیونی یرغمالیوں کے بدلے مزید سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔

News ID 1930363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha