14 دسمبر، 2025، 7:10 PM

سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر حملہ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر حملہ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تقریب کے دوران مسلح افراد کے حملے میں 10 ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب حنوکا کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ اتوار کے روز سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈائی میں پیش آیا جہاں حنوکا کی عوامی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ دو مسلح افراد نے ایک پل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر افراتفری اور زخمیوں کو منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ابتدائی طور پر 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں زخمیوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

واقعے میں صہیونی گروہ حباد سے تعلق رکھنے والے خاخام ایلی شلانگر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ آسٹریلوی-اسرائیلی یہودی کونسل کے سربراہ زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد صہیونی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ صہیونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے حملے کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں یہودی برادری کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے آسٹریلیا میں صہیونیوں کے خلاف نفرت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حنوکا یہودیوں کا ایک مذہبی تہوار ہے جسے عید روشنائی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تقریب آٹھ دن تک جاری رہتی ہے اور عام طور پر نومبر یا دسمبر میں منائی جاتی ہے۔ مغربی ممالک میں یہ تہوار اکثر عوامی مقامات جیسے پارکوں، چوراہوں اور ساحلوں پر بھی منایا جاتا ہے۔

News ID 1937079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha